محمد سراج کی فائنل میں تباہ کن گیند بازی ؛ ہندوستان نے سری لنکا کو10وکٹوں سے شکست دے کر رقم کی تاریخ،ہندوستان آٹھویں باربنا ایشیا کپ چمپئن

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 10:50 AM | اسپورٹس |

کولمبو،18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے- ایشیا کپ کے فائنل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے مخالف ٹیم کو10وکٹوں سے شکست دی ہو- ٹیم انڈیا کی اس یادگار جیت میں تیز گیند باز محمد سراج کا اہم کردار رہا، جنہوں نے6 وکٹیں لے کر سری لنکا کو15.2اوور میں محض 50رن پر ڈھیر کر دیا- ہندوستان نے 51رنز کا ہدف 6.1اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا-

ایشیا کپ کی 39سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے محض 86گیندمیں 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے- ہندوستان نے ریکارڈ 8ویں مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا- اس میں 7ون ڈے ٹائٹلز اور ایک ٹی ٹوینٹی خطاب شامل ہیں - یہ ٹورنامنٹ کا16واں سیزن ہے- سری لنکا نے6اور پاکستان نے2بار خطاب اپنے نام کئے ہیں -ہندوستان نے1932میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا- لیکن 91سال کی تاریخ میں اب تک ہندوستانی کرکٹ میں ایسا کوئی گیند بازی نہیں دیکھا گیا جس نے ایک اوور میں 4وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو نیست و نابود کردیا ہو-ایشیا کپ 2023کے فائنل میچ میں سراج نے 15گیندوں کے اندر اپنے پنجہ کھول کر سری لنکا کی ٹیم کو تہس نہس کردیا-

محمد سراج نے 16گیندوں پر جھٹکے 5وکٹ، بنایا ورلڈ ریکارڈ:نئی تیز گیند باز محمد سراج نے ایشیا کپ 2023کے فائنل میں خطرناک گیند بازی کی- سراج نے ایک ہی اوور میں 4وکٹیں حاصل کیں - وہ ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں - سراج نے 7اوورز میں 21رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں - اس دوران سراج نے 16گیندوں پر 5وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کی- سری لنکا کی پوری ٹیم 15.2اوورز میں 50رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی-

23سال پرانا بدلہ لیا:محمد سراج کی خطرناک گیند بازی کی بدولت سری لنکا صرف 50رنز پر ڈھیر ہو گیا اور ہندوستان نے اس ٹیم سے 23سال پرانا بدلہ لے لیا ہے-سری لنکا نے سال 2000میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں ہندوستان کو تاریخی شکست دی تھی- فرق صرف اتنا تھا کہ اس راؤنڈ میں سری لنکا پہلے بلے بازی کے لئے اتری تھی اور اس نے ہندوستان کو 300رنز کا ہدف دیا تھا- اس کے بعد لنکا کی گیند بازی نے ایسی تباہی مچائی کہ فائنل جیسے میچ میں ٹیم انڈیا صرف 54رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی-لیکن اب ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا سے 23سال بعد فائنل میں سری لنکا کو 50رنز پر آل آؤٹ کرکے بدلہ لے لیا ہے-

ہندوستان کو فتح دلوا کر سراج نے دل بھی جیتا،گراؤنڈعملے کودیا ”پلیئر آف دی میچ“ٹائٹل اوراس کی رقم: ایشیا کپ 2023کا فائنل مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا- اس میچ کے اصل ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج تھے جنہوں نے اکیلے ہی سری لنکا کو 6وکٹیں لے کر شکست دی-سراج کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا- لیکن اس دوران انہوں نے سب کا دل بھی جیت لیا- سراج نے خود کو ملی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دینے کی پیش کش کی-انہیں 5 ہزار ڈالر کا چیک تحفہ میں دیا گیا -سراج نے بڑی خوش اسلوبی سے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کی محنت اور تعاون کی وجہ سے ایشیا کپ بخوبی منعقد ہوا اس لئے وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس کیلئے بجا طور پر انعامی رقم کا حقدار ہیں -منتظمین نے 50ہزار ڈالر کا چیک بطور تحفہ گراؤنڈ اسٹاف کو دیا،انہوں نے تالیاں بجاکر سراج کے فیصلے کا خیرمقدم کیا -اس اعلان نے تمام لوگوں کا دل جیت لیااورسوشیل میڈیا پر تعریفوں کے پل باندھے جانے لگے-

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں الہلال کی شاندار فتح، الفلاح کو سات وکٹوں سے شکست

ینگ مسلم سروس ایسوسی ایشن (YMSA) کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مخدوم کالونی کی الہلال ٹیم نے کارگیدے کی الفلاح کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ الفلاح ٹیم نے دوسرے مقام پر اکتفا کیا۔

افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی

افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں افغان ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے افغانستان نے سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افغانستان نے پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے ...

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر سرزمین ہند پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

ہندوستانی کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں برابری قائم کرے گی، لیکن نیوزی لینڈ نے سرزمین ہند پر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر ...

پاکستان کی شاندار کامیابی: چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت کر چار سال بعد اپنی ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز فتح حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان نے مسلسل ناکامیوں کے سلسلے کو توڑتے ہوئے شائقین کو بڑی خوشی دی ہے۔

نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، جنوبی افریقہ دوسری بارعالمی کپ کے خطاب سے محروم

  یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جنوبی افریقہ 2024 میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٹائٹل سے محروم رہا۔ اس بار فرق یہ تھا کہ افریقی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل ہار دیا۔ اس سے پہلے، جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ...

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندوستان کو گھریلو میدان پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی

راچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ٹیم کو 462 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، خراب روشنی کے سبب شام کے وقت مزید کھیل ممکن نہیں ...