جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2024, 12:53 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 17/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی۔‘‘

عمر عبداللہ نے بدھ کے روز مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیا۔ 2019 میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیے جانے کے بعد مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں یہ پہلی منتخب حکومت ہے۔ تین مراحل میں ہوئے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اتحاد قائم کیا تھا جسے اکثریت حاصل ہوئی اور آج نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کا حلف بھی لے لیا۔

اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’آج جموں و کشمیر میں ’انڈیا اتحاد‘ کے سینئر لیڈران کے ساتھ ریاست کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوا۔ جموں و کشمیر میں ’انڈیا‘ کی حکومت انصاف کی، امیدوں کی، برکت کی حکومت بنے گی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حکومت ہے جو اسمبلی سے لے کر دہلی تک ہر ایک صوبائی عوام کے حق اور اختیارات کے لیے لڑے گی۔‘‘

واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں انڈیا اتحاد میں شامل تقریباً سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔ سری نگر کے شیر کشمیر بین الاقوامی سمیلن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد اس تقریب میں راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو، بایاں محاذ لیڈر پرکاش کرات اور ڈی راجہ، ڈی ایم کے لیڈر کنی موژی، این سی پی لیڈر سپریا سولے اور پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی کی بھی شرکت ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...