تلنگانہ: کے سی آر سرکار کو لگا بڑا جھٹکا بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفرخت کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2022, 11:32 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 27؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے پیر کو برسراقتدار بھارت راشٹر سمیتی کے 4 ممبران اسمبلی کے ذریعہ درج کرائے گئے خریدوفروخت کے معاملہ کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)کو ٹرانسفر کردی ہے - ریاست میں کے چندرشیکھر راؤ(کے سی آر)کی قیادت والی سرکار کیلئے اسے بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے - حکمراں پارٹی کے ممبران اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی کوشش کی جانچ کیلئے اس مہینے کی شروعات میں تلنگانہ سرکار کے ذریعہ تشکیل دی گئی سات اراکین کی ایس آئی ٹی کو بھی ہائی کورٹ نے رد کردیا ہے -

بی جے پی لیڈر اور وکیل رام چندر راؤ نے ہائی کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے- انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملہ کو سی بی آئی کو منتقل کردیا ہے - ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کو بھی خارج کردیا ہے - ہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں - حالانکہ ریاستی سرکار کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکتی ہے - خریدو فروخت کے معاملہ میں چار شکایت کنندگان میں سے ایک بی آر ایس ممبر اسمبلی روہت ریڈی نے الزام لگایا کہ تین افراد نے انہیں 100کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی اور بدلہ میں ممبر اسمبلی کو بی آر ایس چھوڑنے کیلئے کہا تھا - ساتھ ہی اگلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی بات کہی تھی - تندور کے ایک ممبر اسمبلی ریڈی اور بی آر ایس کے تین دیگر ممبران اسمبلی نے 26/ اکتوبر کو معاملہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج کروایا تھا -

اس کے بعد 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا اور بعد میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی - درج کئے گئے کیس کے مطابق ملزموں نے ریڈی سے بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے فی کس50کروڑ روپے کی پیشکش کرکے بی آر ایس کے کچھ اور ممبران اسمبلی کو لانے کیلئے کہا تھا - پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے قومی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش سمیت سات کو ملزم بنایا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح: ملکارجن کھرگے

 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘

مسجد میں 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا افسوسناک

کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...