دہلی-این سی آر میں 24 مارچ سے پھر ہوگی بارش اور ژالہ باری! محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2023, 12:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  مارچ کے مہینے میں بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہمالیہ میں ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگیا ہے جس کا اثر 24 مارچ کو نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یوپی کے 57 اضلاع میں تیز بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی، جس کے پیش نظر ریاست کے 9 اضلاع کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یوپی کے شراوستی، لکھیم پور کھیری، سیتا پور ہردوئی، بہرائچ، فرخ آباد، گونڈا، بلرام پور اور بارہ بنکی کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مغربی بنگال، سکم اور شمال مشرقی ہندوستان میں 23 مارچ تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ بے موسمی بارشوں سے فصلوں کو پہلے ہی کافی نقصان ہو چکا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر، پنجاب، یوپی میں گندم کی فصل تباہ ہو چکی ہے۔ اب نئے بارشوں کے سلسلہ کی پیشن گوئی یقینی طور پر کسانوں کی تشویش میں اضافہ کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد میں 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا افسوسناک

کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...