محکمہ موسمیات بارش کے متعلق صحیح اطلاع دینے میں ناکام، اتوار کو اورینج الرٹ کے دوران بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں ہوئی زوردار بارش ، مگر ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد بارش ندارد

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/جولائی (ایس او نیوز ) موسم کا حال بتانے کا ذمہ دار محکمہ موسمیات بارش کے تعلق سے صحیح اطلاع دینے میں  بار بارناکام  ثابت ہورہا ہے۔ اتوار کو بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا تھا، مگر  بارش اتنی  زوردار ہوئی کہ  بھٹکل میں ہی 209 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، ہوناور، کمٹہ اور اُڈپی میں کئی لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے  محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے  این ڈی آر ایف ٹیم کو میدان میں اُترنا پڑا تھا،  اتنی زوردار بارش کے باوجود  اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی نہیں دی گئی۔ البتہ  اتوار کو ہوئی زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے اگلے دن  پیر اور منگل کو  اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا،   یہاں تک کہ منگل کو پورے ساحلی کرناٹکا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا، مگر پیر کو بھٹکل میں  79  ایم ایم اور منگل کو ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد  صرف 19 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ  بارش کی پیمائش کا ریکارڈ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دن جاری کیا جاتا ہے۔ (یعنی اتوار صبح آٹھ بجے سے پیر صبح آٹھ بجے تک ہوئی  بارش کی پیمائش کا ریکارڈ پیر کو  فراہم کیا جاتا ہے)

اتوار کی طرح اتوار سے دو تین روز قبل بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا میں  جمعرات اور جمعہ کو بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی تھی، مگر  محکمہ موسمیات کی جانب سے  اورینج الرٹ ہی جاری کیا گیا تھا  ۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات ہر روز موجودہ دن کے ساتھ آئندہ ۴؍ روز یعنی کُل ۵؍ دنوں کے تعلق سے بارش کی پیش گوئی کرتا ہے۔ پیش گوئی کو سمجھنے میں آسانی کیلئے رنگوں کے ’کوڈ‘ دیئے جاتے ہیں۔ جس میں ہرے رنگ(گرین الرٹ) میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں، اسکے بعد پیلے رنگ(یلوالرٹ) میں بارش کے امکانات تھوڑے  بڑھ جاتے ہیں، اس کے بعد اورینج الرٹ اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب زیادہ بارش کا خدشہ ہوتا ہے اور ریڈ الرٹ میں شدید تر بارش ہونے کی پیش گوئی ہوتی ہے۔ ان رنگوں کے ساتھ مختصراً بارش کے امکانات کے تعلق سے تحریر بھی موجود ہوتی ہے۔  مگر دیکھا جارہا ہے کہ محکمہ موسمیات  کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ غلط ثابت ہورہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔