ملک میں ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کے ذریعے بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی، 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2024, 7:16 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 6/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) تلنگانہ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں اتوار کو سائبر ٹھگی کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان ملزمان پر 319 سے زائد سائبر دھوکہ دہی کے کیسز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حیدرآباد سٹی سائبر کرائم یونٹ نے کرناٹک، مہاراشٹر اور راجستھان سمیت الگ لگ ریاستوں میں 6 ٹیموں کے ساتھ ایک خصوصی آپریشن کے ذریعہ ان 18 سائبر کرائم کے ملزمین کو گرفتار کیا۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد شہر کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ ان گرفتار کیے گئے لوگوں پرپ سرمایہ کاری فراڈ، ڈیجیٹل آریسٹ، جنسی استحصال، او ٹی پی دھوکہ دہی اور کروڑوں روپے کے بیمہ کے نام پر دھوکہ دہی جسے سنگین معاملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین سے 5 لاکھ روپے نقد اور 26 موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ وہیں ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 61 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پائی گئی ہے۔

حال ہی میں مہاراشٹر پولیس نے بھی ایک 7 سالہ پرانے دھوکہ دہی ے معاملہ میں آندھرا پردیش کے 3 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ ابھی دو روز قبل مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی محکمہ جوہری توانائی کے تحت ایک ادارہ کے سائنسدانوں کو ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ کر کے جعلسازوں نے 71 لاکھ روپئے کا نقصان پہنچایا۔

واضح ہو کہ ’ڈیجیٹل آریسٹ‘ دھوکہ دہی کا ایک نیا طریقئہ کار ہے جس کے تحت سائبر مجرمین خود کو قانونی حکام کے طور پر پیش کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ اس میں مجرمین افراد کو فون یا ویڈیو کال کے ذریعے یہ بتاتے ہیں کہ وہ کسی قانونی معاملے میں ملوث ہیں۔ اس صورتحال میں، وہ ان پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ اگر وہ فوری طور پر ایک مخصوص رقم ادا نہ کریں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی فسادات2020: عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں کل ہوگی سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم اور اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر خالد کو ۲۰۲۰ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے سخت قانون (یو اے پی اے) کے تحت ...

بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کا نتیجہ مہنگائی اور بدعنوانی؛ اروند کیجریوال کا دعویٰ

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی 'ڈبل انجن حکومت' کا نتیجہ صرف 'مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی' کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راکیش ٹکیت کا بی جے پی پر وار: 'ہریانہ حکومت ناکام ہو چکی، شکست کا سامنا!'

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں کسانوں اور مزدوروں کی ایک بڑی مہاپنچایت منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں کسان ایکو گارڈن میں جمع ہوئے۔ اس مہاپنچایت کا مقصد کسانوں کے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کرنا تھا۔ معروف کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اس موقع پر ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ...

علی گڑھ: شادی شدہ خاتون نے 12 سال کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر عاشق پر تیزاب پھینکا

اتر پردیش کے علی گڑھ کے سنٹر پوائنٹ علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے ریستوراں میں اپنے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے کچھ چھینٹے خاتون پر بھی پڑے، جس سے وہ خود بھی معمولی طور پر جھلس گئی۔ اس واقعے کے بعد عاشق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ خاتون نے ...