دیوار کی گھڑی بنانے والی کمپنی کوگجرات کےمور بی پل کی مرمت کا ٹھیکہ کیسے ملا؟ جانچ شروع؛ کون ہے حادثے کا ذمہ دار ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd November 2022, 1:42 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد یکم نومبر (ایس او نیوز/ایجنسیاں) گجرات کے موربی شہر میں ایک کیبل برج کے گرنے کے بعد جانچ کی زد میں آنے والے اوریا گروپ کو سی ایف ایل بلب، دیوارکی گھڑی اور ای با ئک بنانے میں مہارت حاصل ہے لیکن ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا اسے 100 سال سے بھی زیادہ پرانے پل کی مرمت کا ٹھیکہ کیسے ملا؟

گجرات کے موربی شہر میں مچوندی پر کیبل پل کے حادثہ میں منگل کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135 ہوگئی۔ تقریبا 5 دہائی قبل اودھاوچی راگھوبی پٹیل کی طرف سے قائم کی گئی یہ کمپنی مشہور اجنتا اور آر پیٹ برانڈز کے تحت وال کلاک یعنی دیوار کی گھڑیاں بناتی ہے۔ پٹیل کا اس ماہ کے شروع میں 88 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ 1971 میں 45 سال کی عمر میں کاروبار میں ہاتھ آزمانے سے پہلے وہ ایک اسکول میں سائنس کے استاد تھے۔ تقریبا800 کروڑ روپے کی آمدنی والا اجنتا گروپ اب گھر یلو اور برقی آلات، الیکٹرک لیمپ، کیلکولیٹر، چینی مٹی کی مصنوعات اور ای بائک بناتا ہے، تعجب کی بات یہ بھی ہے کہ فیٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرہی پل کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ میچوندی پر کیبل پل 7 ماہ قبل مرمت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور اسے 26 اکتوبر کو گجراتی نئے سال کے موقع پر دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ یہ جھولتا پل کے نام سے مشہور تھا۔ اس سال مارچ میں اوریوا گروپ کوموربی شہری ادارہ نے پل کی مرمت اور دیکھ بھال کا ٹھیکہ دیا تھا۔

الزام ہے کہ پل کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کھولا گیا۔ کمپنی کی انتظامیہ سے تبصرہ کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا لیکن گروپ کے ترجمان نے حادثہ کے فوراً بعد کہا کہ پل اس لیے ٹوٹ گیا کیونکہ پل کے درمیان  کئی لوگ اسے ایک طرف سے دوسری طرف جھلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ موربی میں پل حادثہ کے بعد کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور یقیناً چند روز بعد تحقیقات کے کچھ نتائج سامنے آئیں گے۔ میچوندی پر بنے اس پل میں 100-150 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ حادثے کے دن یعنی اتوار کو اس پل پر گنجائش سے 5 گنا زیادہ لوگ موجود تھے۔ آخر 100 افراد کی گنجائش والے پل پر 400-500 لوگ کیسے آئے، کس نے اجازت دی؟ اس پل پرجانے کے لیے17 روپے کی ٹکٹ دی گئی تھی۔ تو کیا کسی نے جان بوجھ کر دیوالی کے بعد و یک اینڈ پر بغیرفٹنس چیک کیے اس پل کو کھول دیا تھا، کمائی کے لالچ میں اور اتنے لوگ پل پر جمع ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک پرائیویٹ فرم کی جانب سے 7ماہ تک مرمت کے کام کے بعد دیوالی کے اگلے دن اس سسپنشن پل کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اس پُل کے مرمتی کام میں 2 کروڑ روپے خرچ ہوۓ ہیں۔ موربی میونسپالٹی کے عہدیدارسندیپ سنگھ جالا نے میڈیا کو بتایا کہ اسے تزئین وآرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن مقامی میونسپلٹی نے ابھی تک تزئین کاری کے کام کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...

کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی  فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔