ہوناور : قتل پر ختم ہوا بھائیوں کے درمیان جائداد کا جھگڑا 

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2022, 11:29 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور، 6؍ نومبر (ایس او نیوز) توٹیلگنڈی نامی مقام پر بھائیوں کے درمیان جائداد کے تعلق سے کھڑا ہونے والا جھگڑا بالآخر ایک بھائی کے قتل پر ختم ہوا۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ونائیک ، چیدا نند اور ہنومنتا نائک کے بیچ موروثی جائداد کے معاملہ پر بار بار تکرار اور جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ کل سنیچر کی شام میں زبانی تکرار سے جھگڑا بڑھتے ہوئے مار پیٹ تک نوبت پہنچ  گئی ۔ اس دوران چیدانند اور ونائیک نے اپنے بڑے بھائی ہنومنتا (54 سال) پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا ۔ اس کی وجہ سے سر پر گہری چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ اس کے علاوہ اس حملہ میں ہنومنتا کا سسر بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔ حملہ آور چیدا نند اور ونائیک فرار ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد مفرور ملزمین کی تلاش شروع کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...