وزیر داخلہ امت شاہ کا چیلنج؛ ہم سی اے اے نافذ کرکے رہیں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th November 2023, 12:56 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ۲۹ نومبر (ایس او نیوز) بھلے ہی ملک میں بی جے پی کے دعووں کی کلی کھل رہی ہو اورانڈیا کا زور بڑھتا دکھائی دے رہا ہو، لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بیج کولکاتا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن ہم ملک میں سی اے اے نافذ کرکے رہیں گے، ہمیں اسے نافذ کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ شاہ کا دعویٰ ہے کہ ۲۰۲۶ءاسمبلی انتخابات میں بی جے پی مغربی بنگال میں اقتدارمیں آئے گی اور ۲۰۲۴ء لوک سبھا الیکشن میں بھی بی جے پی ہی کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

ممتا بنرجی پر بدعنوانی اور سیاسی تشدد کے معاملے میں تنقید کرتے ہوئے لوگوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی حکومت کو گرا کر بی جے پی کا انتخاب کریں۔

انہوں نے ریلی میں لوگوں کو بی جے پی کی جانب راغب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگو کے مزاج کو ظاہر کرتا ہے اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں ۲۰۲۶ء میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ لوک سبھا ۲۰۲۴ء کے الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی ریاست کے اسمبلی انتخابات جیتنے کیلئے ایک بنیاد ثابت ہو گی۔انہوں نے سی اے اے کے نفاذ کے تعلق سے کہا کہ ممتا بنرجی سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن کوئی بھی ملک میں اسے نافذ ہونے سے نہیںروک سکتا۔ اس قانون کے مطابق فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں کے پاس کسی اور کے مقابلے میں شہریت کا سب سے زیادہ حق ہو گا۔

انہوں نے بی جے پی کے جیتنے کے تعلق سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ۲۰۲۶ء میں مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت قائم کرے گی۔شاہ نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئےکہا کہ میں ممتا بنرجی کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ حراست میں لئےگئے لیڈران جیوتی پریا ملک ، پرتھا چٹرجی اور انوبرتا مونڈال کو پارٹی سے معطل کر دیں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ وہ ان کے بھتیجے کا نام نہ لے لیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ممتا بنرجی کی حمایت کے ساتھ رام مندر کی تعمیر کو روک دیا تھا لیکن مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور وہ ۲۲؍ جنوری کو اس مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔امیت شاہ نے دوبارہ وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی گجرات سے آیا ہوں لیکن میں نے کبھی وزیر اعلیٰ کے گھر سے اتنی نقدی برآمد ہوتے ہوئے نہیں دیکھی ہے۔انہوں نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کے حوالے سے لوگوں کو تلقین کی کہ اگر آپ ۲۰۲۶ء کے اسمبلی انتخابات میںممتا بنرجی کی حکومت کو اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں تو۲۰۲۴ءکے لوک سبھا الیکشن میں مودی کاانتخاب کرناہوگا۔ شاہ نے ریاستی اسمبلی سے بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری کو معطل کرنے کے حوالے سے ممتابنرجی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دیدی آپ کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی، 5 لاکھ گاڑیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ

تمام تدابیر کے باوجود دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-3 کے تحت بی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد ...

منی پور میں بدامنی جاری، جیریبام سے 3 لاشیں برآمد، انتہا پسندوں کے ہاتھوں 6 افراد کا اغوا

منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے بعد بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ حالیہ واقعات میں، جیریبام کے علاقے سے جمعہ کو تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پور-آسام سرحد کے قریب ان لاشوں میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز ...

جھانسی میڈیکل کالج سانحہ: 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر پرینکا گاندھی کا گہرے رنج کا اظہار

جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ ...

جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا سانحہ، سنگین غفلت کے دو بڑے پہلو سامنے آگئے

اتر پردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 10 نومولود بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 16 دیگر بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جھانسی: نومولود بچوں کی ہلاکتوں پر راہل گاندھی برہم، فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

جھانسی کے میڈیکل کالج میں نومولود بچوں کی افسوسناک اموات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...