اجمیر درگاہ کو 'مہادیو مندر' قرار دینے کی درخواست، ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جئے پور، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) راجستھان کے مشہور اجمیر شریف درگاہ کے حوالے سے جاری تنازعہ اب عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے اس درگاہ کو سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دینے کے لیے اجمیر کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم، عدالت نے اس معاملے کو اپنے دائرہ اختیار کے تحت نہ ہونے کی بنیاد پر دوسری عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس تنازعے کی قانونی پیچیدگیوں کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

اجمیر کی مقامی عدالت کے ذریعہ اس معاملہ پر سماعت نہ کرنے کے بعد وشنو گپتا نے کہا کہ وہ اب ضلع جج کے سامنے نئی عرضی داخل کریں گے اور سماعت کے لیے مناسب عدالت میں اپیل کریں گے۔ ان کے وکیل نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ سول کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کیا گیا ہے اور اب وہ ضلع جج کے سامنے اسے مناسب عدالت میں پیش کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔

اپنی عرضی میں ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ پہلے سنکٹ موچن مہادیو مندر تھا جسے توڑا گیا اور پھر وہاں پر درگاہ کی بنیاد ڈالی گئی۔ گپتا نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ ہندو اور جین مندر کو منہدم کر یہ درگاہ بنائی گئی ہے اور اس کے ثبوت موجود ہیں۔ انھوں نے اپنی عرضی مین یہ گزارش کی ہے کہ درگاہ کو سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دیا جائے اور وہاں پوجا کرنے کا حق دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اے ایس آئی سے اس جگہ کا سروے کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ اجمیر کے ہرویلاس شاردا نے اپنی کتاب میں مہادیو مندر کا تذکرہ کیا ہے اور اسی کتاب کو بنیاد بنا کر انھوں نے اپنی عرضی عدالت میں داخل کی ہے۔ یہ عرضی دہلی کے وکیل ششی رنجن اور اجمیر کے وکیل جے ایس رانا کے ذریعہ داخل کی گئی ہے۔ دوسری طرف درگاہ کے سجادہ نشیں سید نصیرالدین چشتی نے اس دعوے کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے دعوے ہندو-مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔ نصیرالدین چشتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ درگاہ کی تاریخ صدیوں قدیم ہے، اور اس کے دروازے سبھی مذاہب کے لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ انھوں نے ایسے اداروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے جو اس طرح کا مطالبہ کر تنازعہ پیدا کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہریانہ میں کانگریس کی واضح اکثریت سے حکومت بنے گی، تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر تشویش: کماری شیلجا

کانگریس کی رکن اسمبلی کماری شیلجا نے ہریانہ کے فتح آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ہریانہ میں اس بار کانگریس کی حکومت بننے ...

نظامِ انصاف کو معذور بچوں کی مشکلات پر توجہ دینی چاہیے: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران معذور بچوں کے حوالے سے کچھ اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں سے لے کر عدالتوں تک پورے نظامِ انصاف کو معذور بچوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے 18ویں رکن کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا کہ ’’ہم اس الیکشن کے ...

پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ...

حکومت ممبئی اور نوی ممبئی کے سبز علاقے بلڈرز کے حوالے نہ کرے، تحفظ ضروری ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک اہم تبصرہ میں کہا کہ ممبئی اور نوی ممبئی جیسے شہروں میں صرف عمودی ترقی ہو رہی ہے، اور ان شہروں میں موجود محدود سبز علاقوں کو محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب سٹی اینڈ ...

ہریانہ انتخابات: کانگریس کا منشور جاری، 25 لاکھ تک مفت علاج اور خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان

کانگریس نے ہفتے کے روز چندی گڑھ میں ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش کیا، جس میں مختلف طبقات کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منشور کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور خواتین کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی ...

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...

پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ...

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے فوراً بعد اسرائیل نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر شدید حملہ کیا

اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے لبنان میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا۔ یہ میزائل حملہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کر رہے ...

حساس معلومات کے افشا پر کئی ویب سائٹس بند، حکومت کی کارروائی

مرکزی حکومت نے شہریوں کے حساس ڈیٹا جیسے آدھار اور پین کی معلومات کو افشا کرنے پر متعدد ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ ویب سائٹس نے شہریوں کی نجی تفصیلات کو غیر مجاز طور پر عام کیا تھا، جس کے بعد ان ویب ...