گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2024, 11:09 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر میں پوجا کی گئی اور شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

واضح ہو کہ بنگلورو کی سیشن کورٹ نے 9 /اکتوبر کو گوری لنکیش کے قتل میں شامل 8 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے فوری بعد 11 اکتوبر کو انہیں جیل سے رہا بھی کر دیا گیا۔ اسی سال ستمبر میں بھی چار دیگر ملزمان کو ضمانت دے دی گئی تھی۔

گوری لنکیش ایک معروف صحافی اور ایڈیٹر تھیں، جو اپنے بے باک اور حقائق پر مبنی صحافتی انداز کے لیے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی واضح رائے پیش کی، جن میں ہندوتوا نظریات پر ان کی تنقید شامل تھی۔ 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہر انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے قتل نے ملک بھر میں صحافیوں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ گوری لنکیش کا صحافتی سفر مختلف جرائد اور اخبارات سے منسلک رہا اور وہ اپنی آزادی اظہار کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...

کرناٹک کے 50ویں یومِ تاسیس پر ریاستی حکومت کی اپیل: تعلیمی و کاروباری ادارے کنڑ اپرچم لہرائیں

یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ...

بینگلورو میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کا انکشاف: بی جے پی ایم ایل اے مُنی رتنا نے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی افسران کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا   پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا   کے پاس خفیہ ویڈیوز ...

جموں و کشمیر: کشتواڑ کے گاؤں میں خوفناک آتشزدگی، 70 سے زیادہ مکانات تباہ

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پیر کے روز ایک ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ ایک گھر سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل کر آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی افراد کے مطابق فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات ہوائی راستے سے موقع پر ...

بابا صدیقی قتل کیس: پیپر اسپرے کا استعمال کرکے قتل کی سازش کا انکشاف!

ممبئی کے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے حوالے سے پولیس نے نئے چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ سنیچر کی رات بابا صدیقی کو ممبئی کے ایک علاقے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس سازش میں ملزمان نے مرچ اسپرے (پیپر اسپرے) استعمال کرنے کا منصوبہ ...

دہلی: لداخ کے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے سونم وانگچوک دوبارہ حراست میں

اتوار کو دہلی پولیس نے لداخ بھون کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے موسمیاتی کارکن سونم وانگچوک اور تقریباً 20 دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وانگچوک سمیت 20 سے 25 افراد کو حراست میں لے کر مندر مارگ تھانے منتقل کیا گیا۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ...

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔