بریلی میں مسجد کی تعمیر پر پابندی، کام عارضی طور پر روک دیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بریلی، یکم اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بریلی کے کیلا ڈانڈی گاؤں میں ایک زیر تعمیر مسجد کے خلاف بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی ایم پی آریہ کے اعتراض اور مقامی افراد کی شرانگیزی کے بعد انتظامیہ نے جمعہ کی رات کام رُکوا دیا۔ مظاہرین جن میں بڑی تعداد مقامی افراد کی ہے،  کے اس الزام کے بعد کہ اعتراض کے باوجود مسجد کی تعمیر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کی جارہی ہے، ایک بار پہلے بھی کام روک دیا گیا تھا جسے جمعہ کو جب دوبارہ شروع کیا گیا مگر بھگوا عناصر نے پھر احتجاج اور نعرہ بازی شروع کردی۔ اس دوران کچھ  شر پسندوں نے مسجد کی ایک زیر تعمیر  دیوار کو گرا بھی دیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (شمال) مکیش چندر مشرا کے مطابق پولیس کی مداخلت کے بعد تعمیری کا کام روک دیا گیا ہے۔ گاؤں میں حالات قابو میں اور پر امن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی اس یقین دہانی کے بعد کہ مسجد کی تعمیر روک دی جائے گی ، ایم ایل اے اور ان کے حامیوں کی بھیڑ کو منتشر کرنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...

ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...

سرکاری این آر آئی سیل کو 400 سے زائد شکایات موصول

(پی ٹی آئی) حکومت کے این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین کی جانب سے 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں بنیادی مسائل گھریلو تشدد، پاسپورٹ کی ضبطی، جہیز کے مطالبات، اور بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات شامل تھے۔

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔