ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے تباہی، کئی مکانات منہدم، 3 افراد جاں بحق، 50 سے زائد لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2024, 12:53 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

شملہ، یکم اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ہماچل پردیش میں طوفانی بارش اور اس کے بعد تین جگہوں پر بادل پھٹنے کے واقعہ سے زبردست تباہی مچ گئی ہے۔ ریاست کے کُلّو کے نرمنڈ بلاک، ملانا اور منڈی ضلع میں بادل پھٹے ہیں جس کے بعد اب تک 3 لوگوں کی موت اور 50 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ بادل پھٹنے سے مکانات، سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کئی مکانات اور سڑکیں بُری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔ واقعہ کے بعد منڈی کے پدھر واقع سبھی اسکول اور تعلیمی اداروں کو فوری اثر سے بند کردیا گیا ہے۔ اس افسوسناک حادثہ پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کلّو میں بادل پھٹنے سے کئی لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر دردناک ہے۔ ایشور مہلوکین کی روحوں کو سکون فراہم کریں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری ہمدردی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور ریاستی انتظامیہ کی کئی ٹیمیں پوری صلاحیت کے ساتھ راحت و بچاؤ کام میں لگی ہیں۔ ایشور سے ہماچل پردیش کی عوام کو محفوظ رکھنے کی دعا کرتی ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ منڈی کے تھلٹو کھوڑ میں آدھی رات کو بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے اور سڑک رابطہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ تھلٹوکھوڑ پنچایت پردھان کالی رام کے مطابق تیرنگ اور راجبن گاؤں میں بادل پھٹا ہے جس کے بعد کئی لوگ لاپتہ ہیں اور تین گھر بہنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ پدھر سب ڈویژن کے تھلٹوکھوڑ میں بادل پھٹنے کے بعد 9 لوگ لاپتہ ہیں جبکہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ 35 لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ منڈی ضلع انتظامیہ نے ریسکیو کے لیے ایئر فورس کو الرٹ کر دیا ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد سے موقع پر موجود مقامی انتظامیہ راحت کاموں میں مصروف ہو گئی ہے۔ سڑکوں اور راستوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے جائے حادثہ تک پہنچنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

شملہ-کُلّو سرحد پر بھی بادل پھٹا ہے جس سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ کئی مکانات، اسکول اور اسپتال کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ یہاں سے بھی کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے میں راحت اور بچاؤ کام چلایا جا رہا ہے۔ کُلّو کے نرمنڈ علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد 19 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ نرمنڈ بلاک کے جھاکڑی میں سمیج کھڈڈ میں ہائیڈرو پروجیکٹ کے پاس بھی بادل پھٹنے کی خبر ملی ہے۔ یہاں جمعرات کو صبح سویرے بادل پھٹا۔

ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی این ڈی ایس آر ایف کی ٹیم، پولیس، ریسکیو دستہ جائے وقوع کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بادل پھٹنے سے متاثر علاقہ سے 19 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی جانکاری ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ کے مطابق آئی ٹی بی پی، اسپیشل ہوم گارڈ کی ٹکڑی کو بھی ریسکیو دستہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سبھی ٹیمیں ایک ساتھ راحت و بچاؤ کام میں لگی ہیں۔

بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد کُلّو ضلع کے نرمنڈ علاقے کے باگی پُل میں 8-10 مکانات بہہ گئے ہیں۔ اس میں پٹوار کھانا، ہوٹل، دکانیں بھی شامل ہیں۔ باگی پُل میں 7 سے 10 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ اس میں ایک ہی کنبہ کے 7 لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ تحصیل دار موقع پر ہیں۔ کوئل کھڈڈ تک سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ نرمنڈ میں کئی پُل بھی بہہ گئے ہیں۔ زیادہ تر سڑکیں بند ہیں جبکہ باگی پُل میں بس اسٹینڈ کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔ یہاں پر 15 گاڑیاں پانی میں بہتی ہوئی دیکھی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...

بھٹکل میں ریلائنس کمپنی کی کولڈ ڈرنک 'کمپا کولا' ڈسٹری بیوشن شاپ کا افتتاح؛ پورے اُتر کنڑا ضلع میں ہوگی سپلائی

  تعلقہ  کے جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی میں   ZAM ڈسٹری بیوٹرس  کا افتتاح قاضی  جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ ضلع اُترکنڑا میں  زام ڈسٹری بیوٹرس  کو  ریلائنس کمپنی کی کمپا کولا کولڈ ڈرنک کو ڈسٹری بیوشن دیا گیا ہے جس پر مولانا نے ...

راجستھان: یوٹیوب سے متاثر ہو کر پٹاخہ بنانے کی کوشش میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی

راجستھان کے جھنجھنو علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ ہمانشو نے یوٹیوب پر پٹاخہ بنانے کا طریقہ دیکھ کر خود پٹاخہ بنانے کی کوشش کی۔ اس نے 28 اکتوبر کو ویڈیو میں دیے گئے اجزاء جیسے سلفر اور پوٹاشیم خریدے، جو دراصل نمکیات سے بنی کھاد ہے، اور انہیں پانی میں حل کر کے ایک ...

گلبرگہ: سڑک حادثے میں 41 سالہ شخص کی موت

  اطلاعات کے مطابق، 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے یعقوب جی منیار ہارڈ ویر اینڈ پینٹس کے 45 سالہ ملازم، علاء الدین عرف اللہ پٹیل، جو ہڈگل ہاروتی گاؤں کے رہائشی تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سرسگی اینٹ بھٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں سے گلبرگہ کی طرف ایک اسکوٹر ...

تلنگانہ: موموز کھانے سے ایک خاتون ہلاک، 50 افراد اسپتال میں داخل

تلنگانہ کے حیدر آباد میں بنجارا ہلس کے ایک فوڈ اسٹال پر موموز کھانے کے باعث ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی، جبکہ تقریباً 50 افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سڑک کنارے قائم اس فوڈ اسٹال سے کھانا کھانے کے بعد متعدد لوگوں میں متلی اور دیگر علامات ظاہر ہونے ...

دیوالی کے موقع پر 200 سے زائد خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، وزارت ریل نے فہرست جاری کی

ملک میں اس وقت تہواروں کا موسم جاری ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ اس بار بھی مغربی ریلوے (WR) نے دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر 200 سے ...

کیرالہ: ٹیمپل فیسٹیول میں پٹاخوں کے ذخیرے میں دھماکہ، 150 زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

کیرالہ کے کاسرگوڑ کے قریب نلیشورم میں ایک مندر میں آتش بازی کے دوران سنگین حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب آتش بازی کا ذخیرہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔