اسرائیل کی حزب اللہ کو ختم کرنے کی تیاری، آئی ڈی ایف نے لبنان کے متعدد علاقوں کو خالی کرایا، بڑی کارروائی کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 11:32 AM | عالمی خبریں |

بیروت/کیف ،13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جہاں 40,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک بڑا علاقہ برباد ہو چکا ہے۔ اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں، اور جنوبی لبنان میں بھی صورت حال ایسی ہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ دن قبل لبنان کے جنوبی حصے میں رہائش پذیر لوگوں کو اس علاقے کو چھوڑنے کی تنبیہ کی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فوج نے مزید 23 گاؤں کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن علاقوں سے لبنانی عوام کو انخلاء کے لیے کہا گیا ہے وہ اسرائیل کی شمالی سرحد سے ملحق علاقے ہیں۔ ان علاقوں پر ایک وقت اسرائیل کا قبضہ تھا، لیکن اب ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کا وہاں دبدبہ ہے۔ اسرائیلی فوج سرحد پار کر اسی لبنانی علاقہ میں گھسی ہے اور وہاں آمنے سامنے کی زمینی لڑائی چل رہی ہے۔ اسرائیلی فوج یکم اکتوبر کو لبنان کے جنوبی حصہ میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اسے وہاں پر حزب اللہ کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) اس علاقہ کو عوام سے خالی کرانا چاہتی ہے تاکہ حزب اللہ سے مقابلہ آسان ہو سکے۔

لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب تقریباً 12 لاکھ لوگ اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔ انھیں محفوظ مقامات پر بسانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے قریب بسے ان گاؤں سے اس کے شہروں پر راکیٹ اور میزائل حملے کر رہا ہے۔ حالانکہ حزب اللہ نے شہری ٹھکانوں کے استعمال سے انکار کیا ہے۔

اس درمیان غزہ میں اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز جبالیہ پناہ گزیں علاقہ میں حملہ کر تقریباً 2 درجن لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ مہلوکین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ غزہ میں صورت حال انتہائی فکر انگیز ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کا زبردست بحران دیکھنے کو مل رہا ہے، ساتھ ہی طبی سہولیات کی بھی کمی ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں بے گھر لوگوں کے لیے خوردنی اشیاء کا بحران فکر انگیز سطح تک پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ذریعہ فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے سے خوردنی اشیا کی کمی ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر جنگ مخالف مظاہرہ کرنے والے یہودیوں میں سے 200 افراد گرفتار

امریکہ کے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 سے زائد یہودی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین امریکہ سے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق "یہودی ...

اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

اسرائیلی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

حزب اللہ کے اسرائیل پر 230 راکٹ حملے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں سے اسرائیل پر تقریباً 230 راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں تاکہ شمالی اسرائیل کے ...

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔