حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیلی ایجنسیوں میں بے چینی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2024, 5:59 PM | عالمی خبریں |

تل ابيب ،23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس شدید تنازعے میں چند مہینوں کے اندر ہی خطے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف طاقتور حملے شروع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے جنگ بندی کے امکانات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ حال ہی میں حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ کیا، جس میں تو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر اسے ایک اہم حملہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صورتحال کتنی خطرناک ہو چکی ہے۔

اس درمیان حملے کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حزب کا حملہ کتنا خطرناک تھا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے نیتن یاہو کے بیڈ روم پر ہی حملہ ہوا اور اس کمرے کی کھڑکی کو نقصان پہنچا۔ یہ صاف ہے کہ حزب اللہ کا حملہ اپنے نشانہ پر تھا اور اس کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈ روم تک جا پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت یاہو اپنی رہائش پر موجود نہیں تھے۔

حملے میں بھلے ہی اسرائیلی وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہ پہنچا ہو لیکن اسرائیلی ایجنسیاں فکرمند ہیں کہ مستقبل میں اگر کوئی بڑا حملہ اتنا نشانے پر لگا تو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ ڈرون لبنان سے فائر کیا گیا تھا، جو سیدھے نیتن یاہو کی رہائش اور خاص طور پر ان کے بیڈروم کی کھڑکی پر جا کر ٹکرایا۔

ایک تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے ڈرون حملے سے گھر کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں لیکن وہ اندر نہیں جا پایا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں شیشہ بے حد مضبوط لگا ہوا تھا اور کچھ دیگر چیزیں بھی پروٹیکشن کے لیے تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...

میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس اور بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں 19 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے ایک سرغنہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

غزہ: اسرائیل کے حملوں نے طبی نظام کو تباہ کر دیا، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

غزہ میں فعال تنظیم، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا شمالی غزہ میں موجود تین فعال اسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک منظم اور منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کے طبی نظام کو ختم کرنا ہے۔ المیزان سینٹر کے مطابق، اسرائیلی فوج اس وقت شمالی غزہ کے ...

امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ...