ہیمنت سورین پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ، اتحاد کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے قائم

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2024, 7:09 PM | ملکی خبریں |

رانچی ، 3/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  چھ دن پہلے جیل سے رہا ہونے والے ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کے حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے اجلاس کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے قائم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ چمپئی سورین عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور ہیمنت سورین ان کی جگہ حلف لیں گے۔ تاہم ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے قائم مقام صدر ہیمنت سورین نے کانکے روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر اتحاد کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک اجلاس جاری تھا اور تمام ارکان اسمبلی اور لیڈران ہیمنت سورین کی رہائش گاہ کے اندر موجود تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران چمپئی سورین نے خود عہدے سے دستبردار ہونے اور ہیمنت سورین کو قائد منتخب کئے جانے کی تجویز پیش کی، جس کی تمام ارکان اسمبلی نے تائید کی۔ اجلاس میں کانگریس پارٹی کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر سمیت تینوں جماعتوں کے سرکردہ لیڈران حاضر تھے۔

دراصل، سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 28 جون کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے اور پانچ ماہ بعد جیل سے باہر آنے کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال اچانک تبدیل ہونے لگی۔ ہیمنت سورین نے منگل کی شام سی ایم چمپائی سورین سے ملاقات کی تھی۔ بدھ کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی قیادت ہیمنت سورین ہی کریں گے۔

ای ڈی نے جب ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا تو اس وقت بھی حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی نے اسی طرح سے ہیمنت سورین کو فیصلہ لینے کا اختیار دے دیا تھا۔ جیسے ہی ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا، انہوں فوری طور پر چمپئی سورین کو اپنا جانشین قرار دے دیا۔

جب ہیمنت سورین استعفیٰ دینے راج بھون پہنچے تو چمپئی سورین بھی ان کے ساتھ تھے اور اسی وقت انہوں نے گورنر کے سامنے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر اہلیہ سنیتا نے اٹھایا سوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان ...

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس ...

بی جے پی ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی کھائے گی شکست، احمد آباد میں راہل گاندھی کا دعویٰ

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔

پیپر لیک تنازعہ کے درمیان نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی، جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

  نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا ...