انکولہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گھس گیا پانی - نیشنل ہائی وے  بن گیا تالاب

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2024, 11:38 AM | ساحلی خبریں |

انکولہ، 6 / جولائی (ایس او نیوز) پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ بہت سے مقامات پر حفاظتی کے اقدام کے طور پر لوگوں کو پانی سے بھرے علاقوں سے نکال کر راحت مراکز میں منتقل کیا گیا ہے ۔ تیز برسات کی وجہ سے زیادہ تر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں رہنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔                    
    
اس دوران کل زبردست بارش کی وجہ سے نیشنل ہائی 66 پر بالیگولی کے پاس اتنا پانی جمع ہوگیا کہ ہائی وے تالاب میں تبدیل ہوگیا اور کئی گھنٹوں تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔

بھٹکل انجمن کالج کی طرف سے 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' صفائی پروگرام

انجمن کالج  کی این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کی طرف سے بھٹکل کے ماوین کوروا ساحل پر 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' کے عنوان سے بڑی کامیابی کے ساتھ صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہ پروگرام ماوین کوروے گرام پنچایت کے تعاون سے مرکزی وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ...