بھٹکل: ضلع اتر کنڑا میں جاری ہے تیز برسات کا سلسلہ - ہوناور کے قریب نیشنل ہائی وے پر چٹان کھسک گئی 

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 1:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  7 / جولائی (ایس او نیوز)بھٹکل سمیت ضلع اتر کنڑا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ سنیچر کو تھوڑا کم ہوا تھا مگر  رات سے برسات مزید تیز ہوگئی ہے ۔  اس  دوران ہوناور سے ملی خبر کے مطابق نیشنل ہائی وے 66 پر ہوناور  پولیس اسٹیشن کے حدود میں کرنل ہِل کے قریب چٹان کھسک گئی  اور  ملبہ سڑک پر گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ  چٹان کھکسنے کا واقعہ پیش آتے ہی ہوناور پولیس نے موقع  پر پہنچ کر سڑک کی ایک طرف سے موٹر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت کی سہولت کا انتظام کیا ۔ اسی کے ساتھ نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے ہائی وے پر گرے ہوئے ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہے ۔ 

ہوناور کے ساتھ بھٹکل میں بھی اتوار صبح سے زبردست بارش ہورہی ہے ، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔