موسلا دھار بارش کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ، یوپی کے 24 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2024, 12:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شمال مشرقی چھتیس گڑھ پر بنے دباؤ کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں آج شمالی مدھیہ پردیش اور جنوب مشرقی اتر پردیش میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

دہلی میں گزشتہ منگل کو شام میں جم کر بارش ہوئی اور یہی سلسلہ بدھ (18 ستمبر) کو بھی جاری رہنے والا ہے۔ عام طور پر آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور درمیانی بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ دہلی سے لگے علاقوں میں بھی آج بارش کا دور دیکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق جنوبی کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک، کیرل، آندھرا پردیش، جنوبی اوڈیشہ، تلنگانہ، ودربھ، جنوبی چھتیس گڑھ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات میں شدید بارش کا بھی نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، گجرات کے کچھ حصوں، مراٹھواڑہ، کونکن اور گوا، داخلی کرناٹک، لکش دیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور شمال مشرقی ہند کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی سطح پر بارش۔ جبکہ سکم، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، دہلی، پنجاب، ہریانہ، مغربی راجستھان اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی ہلکی پھلکی بارش درج کی جاسکتی ہے۔

مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے ساتھ ہی لداخ میں بھی آفت آن پڑی ہے۔ ہماچل پردیش میں 54 سڑکوں پر آمد و رفت ٹھپ ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہوچکی ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے لکھنؤ مرکز کے مطابق اتر پردیش کے کئی حصوں میں سیلاب کی حالت ہے۔ تقریباً سبھی ندیوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں فتح پور اور رائے بریلی میں ڈوبنے سے دو لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ کچھلا بریج (بدایوں)، غازی پور، بلیا و فتح گڑھ میں گنگا ندی خوفناک صورتحال اختیار کرنے کی طرف ہے وہیں گھاگھرا کا ویگ ایلگن بریج (بارہ بنکی)، (تُرتی پار)، بلیا اور ایودھیا میں رہنے والوں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ریاست کے 24 اضلاع لکھیم پور کھیری، گونڈا، سیتا پور، فرخ آباد، بہرائچ، بارہ بنکی، بدایوں، بلیا، اعظم گڑھ، گورکھپور، ایودھیا، وارانسی، پریاگ راج اور گوتم بدھ نگر سیلاب کی زد میں ہے۔ سیلاب میں اب تک 14 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار: نوادہ میں دلت بستی پر حملہ، 80 گھروں میں آگ لگائی گئی، پولیس کی تعیناتی

بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام زمین کے تنازعے کے باعث دلت بستی پر ایک خوفناک حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس کی ...

دہلی کی نئی کابینہ: آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف اٹھانے کے لیے تیار

دہلی حکومت کی نئی کابینہ کا خاکہ واضح ہو گیا ہے، اور ذرائع کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ مزید برآں، مکیش اہلاوت بھی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...