دہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2024, 12:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، یکم جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ لوگ مانسون  کی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پر بارش نے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن کی بارش نے ہریدوار اور رشی کیش میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آج بھی دہلی-این سی آر کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ دہلی کے علاوہ بہار، سکم، آسام، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر اور منگل کو دارالحکومت میں ابر آلود آسمان اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور اس سے ملحقہ ریاستوں میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست اتر پردیش میں مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔ اتوار کو کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ گورکھپور، دیوریا اور سنت کبیر نگر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ وہاں 22 لوگ جھلس گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مانسون راجدھانی پٹنہ سمیت پورے بہار میں سرگرم ہے۔ پٹنہ اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کی صبح بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ پٹنہ میں 7.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسمیات کے مرکز کے مطابق، اتر پردیش اور بہار کے اوپر ایک سائیکلون سرکولیشن ایریا بن گیا ہے۔ ان کے اثرات کی وجہ سے اگلے تین دنوں کے دوران راجدھانی سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور انتہائی موسلادھار بارش کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اتوار کو نینی تال اور ادھم سنگھ نگر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ پیر کو دہرادون، پوڑی، ہریدوار، نینیتال، چمپاوت اور ادھم سنگھ نگر میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے تین اضلاع بلاس پور، سولن اور سرمور میں گرج چمک اور تیز بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے ساتھیوں کو جھٹکا، درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے خارج

دہلی ہائی کورٹ نے وقف بورڈ میں تقرریوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دو لوگوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس معاملے میں عآپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا نام بھی شامل ہے۔ جسٹس سوتنتر کانت شرما نے ملزم ذیشان حیدر اور داؤد ناصر کی ضمانت کی ...

ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی سرزنش کی

سپریم کورٹ نے آج منی پور کہا کہ ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور ایک کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک زیر سماعت ملزم کو صرف اس بناء پر طبی جانچ کیلئے نہیں لے جایا گیا کیونکہ اس کا تعلق کوکی برادری سے تھا۔ 

آسام سیلابی صورت حال، 23 اضلاع کے ساڑھے 11 لاکھ افراد متاثر، 48 اموات

 آسام میں برہم پترا اور اس کی معاون ندیوں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور ریاست کو مسلسل سیلاب کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ سیلاب کے باعث 23 اضلاع میں 11.50 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اس سال ریاست میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کے ...

اندور میں آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ، 38 بچے اسپتال میں داخل، تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ پیدا ہو گیا ہے۔ معاملہ ملہار گنج تھانہ حلقہ واقع آشرم کا ہے جہاں نہ صرف 5 بچوں کی موت ہو گئی ہے، بلکہ 38 بچے اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس آشرم کا نام ’شری یُگ پرُش دھام آشرم‘ ہے جہاں 5 معذور بچوں کی اچانک ...

ہاتھرس ستسنگ بھگدڑ معاملے میں پرینکا گاندھی نے اٹھایا لاپرواہی اور جوابدہی کا سوال، یوگی حکومت کو بنایا ہدف تنقید

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران ہوئی بھگدڑ نے 121 زندگیاں نگل لی ہیں۔ جن کے اہلِ خانہ اس واقعے میں فوت ہوئے ہیں ان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اس واقعے میں جہاں ستسنگ کے منتظمین موردِ الزام ٹھہرائے جا رہے ہیں، وہیں حکومتی لاپرواہی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایسا ہی سوال کانگریس کی جنرل ...

ہیمنت سورین پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ، اتحاد کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے قائم

چھ دن پہلے جیل سے رہا ہونے والے ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کے حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے اجلاس کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے قائم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ...

بھٹکل گورٹے سرحد پرطوفانی ہواوں میں اُڑ گئی ہوٹل اور دکان کی چھت؛ کروڑوں کا نقصان

طوفانی ہواوں کے نتیجے میں  بھٹکل اور اُترکنڑا کی سرحد گورٹے میں نیشنل ہائی وے سے متصل واقع ایک ہوٹل کی چھت کے ساتھ  قریب ہی واقع ایک صوفہ بنانے کی دکان کی چھت بھی اُڑگئی جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ واردات منگل صبح پیش آئی۔

موب لنچنگ واقعات کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے سخت ہدایات جاری کی

  وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موب لنچنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ میں پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید ...

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا اورنج الرٹ

مانسو ن مقررہ وقت سے پہلے ملک میں پہنچ گیا ہے۔ راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں بھی منگل کو بارش ہوئی۔ منگل کی شام دہلی این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ اتر پردیش میں بھی مانسون نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل میں بھی مسلسل بارش ہو ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کے بعد جشن منانے کی تیاری میں جے ایم ایم

ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلی کے طور پر جھارکھنڈ کی سیاست میں اتر سکتے ہیں۔ چمپائی حکومت کے ایک پروگرام کی منسوخی کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بدھ کے روز جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقدہ ایک تقریب میں 1500 سے زیادہ نئے منتخب اساتذہ کو تقرری کے خطوط دیے جانے تھے، جہاں چیف ...

مفرور وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، 180 کروڑ روپے قرض ادا نہ کرنے پر ہوئی کارروائی

وجئے مالیا کے لیے مشکلیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے مفرور کاروباری وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹی جاری کر دیا ہے۔ یہ غیر ضمانتی وارنٹ مالیا کے خلاف انڈین اوورسیز بینک سے 180 کروڑ روپے لے کر اس کی ادائیگی نہ کرنے سے متعلق ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف ...

پونے میں زیکا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہونے سے خوف و ہراس، 2 حاملہ خواتین بھی انفیکشن کا شکار

  زیکا وائرس کے کیسز ایک بار پھر سامنے آنے لگے ہیں اور پونے میں اب تک اس کے 6 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دو حاملہ خواتین بھی انفیکشن کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت کے اہلکار فی الحال مریضوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔