ہاویری میں شدید بارش: بچہ نالے میں گر کر بہہ گیا؛ نعش برآمد؛ مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2024, 1:40 PM | ریاستی خبریں |

ہاویری 17/اکتوبر (ایس او نیوز): ضلع بھر میں رات سے جاری شدید بارش کے بعد جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نیویدن بسوراج گڈگری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہاویری ایس پی دفتر کے سامنے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق، شدید بارش کی وجہ سے بچہ صبح سڑک پر بہتے پانی کو دیکھنے کے لیے نکلا تھا، لیکن پانی اتنا زیادہ تھا کہ سڑک اور نالے کی حد نظر نہیں آرہی تھی۔ اس دوران بچہ نالے میں گر کر پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وجئے مہانتیش، ایس پی آنشوکمار اور دیگر اعلیٰ حکام، میونسپل اہلکار اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچا اور بچے کی تلاش شروع کی

جب ماں کو بچے کے بہہ جانے کی خبر ملی تو وہ بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حادثے سے گھر میں کہرام مچ گیا، اور والدین بچے کی سلامتی کے لیے دعائیں کرتے رہے، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ کچھ گھنٹوں بعد  بچے کو   پانی سے باہر نکال کر ہاویری ضلع اسپتال  پہنچایا گیا  ، لیکن ڈاکٹرس  نیویدن  کی جان نہ بچاسکے۔

گزشتہ رات سے شہر میں مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں اور عوامی زندگی درہم برہم ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...

بنگلورو میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی؛ یلہنکا، ٹیک پارکس اور ریلوے خدمات بری طرح متاثر

بینگلورو میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عوام کے لئے مشکلات  کھڑی ہوگئی ہیں۔ تین سال پہلے یلہنکا کے سینٹرل ویہار اپارٹمنٹس میں آنے والی تباہ کن بارشوں کی ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

مسجد میں جئے شری رام کے نعرے لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے، کرناٹک ہائی کورٹ کا تبصرہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسجد میں 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے سے کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں ہوئی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دو ملزمان،کیرتن کمار اور سچن کمار، کے خلاف چل رہے فوجداری کیس کو خارج کر دیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں کرناٹک ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...