ہاتھرس ستسنگ بھگدڑ معاملے میں پرینکا گاندھی نے اٹھایا لاپرواہی اور جوابدہی کا سوال، یوگی حکومت کو بنایا ہدف تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2024, 7:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 3/ جولائی (ایس او  نیوز /ایجنسی) ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران ہوئی بھگدڑ نے 121 زندگیاں نگل لی ہیں۔ جن کے اہلِ خانہ اس واقعے میں فوت ہوئے ہیں ان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اس واقعے میں جہاں ستسنگ کے منتظمین موردِ الزام ٹھہرائے جا رہے ہیں، وہیں حکومتی لاپرواہی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایسا ہی سوال کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اٹھایا ہے جنہوں نے لاپراوہیوں کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ’ایکس‘ پرایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اجازت سے تین گناہ زیادہ بھیڑ، موقع پر انتظامیہ نہیں، بھیڑ مینجمنٹ کا کوئی انتظام نہیں، شدید گرمی سے بچنے کا کوئی نظم نہیں، کوئی میڈیکل ٹیم نہیں، حادثے کے بعد ایمبولینس نہیں، مدد کے لیے فورس نہیں، اسپتال میں ڈاکٹر اور سہولت نہیں۔ لاپرواہیوں کی اتنی طویل فہرست ہے لیکن کسی کی کوئی جوابدہی نہیں۔ ہاتھرس میں جو افسوسناک حادثہ ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ کبھی پل گرنے سے، کبھی ٹرین حادثہ سے، کبھی بھگدڑ سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ لیپا پوتی کرنے کے بجائے حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کارروائی کرے اور ایسے حادثات کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرے۔ مگر جوابدہی طے ہوتی نہیں ہے اور ایسے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ یہ بہت افسوسناک صورت حال ہے۔

دریں اثنا ہاتھرس ستسنگ میں ہونے والی اموات کا یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچا ہے جہاں عدالت سے اس کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر اہلیہ سنیتا نے اٹھایا سوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان ...

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس ...

بی جے پی ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی کھائے گی شکست، احمد آباد میں راہل گاندھی کا دعویٰ

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔

پیپر لیک تنازعہ کے درمیان نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی، جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

  نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا ...