ہاتھرس بھگدڑ معاملے کا کلیدی ملزم 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 1:24 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہاتھرس، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ 2 جولائی کو مچی بھگدڑ معاملے میں کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو ہفتہ کے روز مجسٹریٹ عدالت نے 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی اور بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دیگر مشتبہ سنجو یادو کو بھی 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل ہاتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نپون اگروال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس مدھوکر اور دیگر مشتبہ افراد کی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کرے گی۔ اسسٹنٹ پرازیکیو افسر (اے پی او) اوما شنکر یادو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’دیو پرکاش مدھوکر اور سنجو یادو کو جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے دونوں کو 14 دنوں کی عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔‘‘

اس درمیان اے پی او کا کہنا ہے کہ بھگدڑ معاملہ میں گرفتار کیے گئے رام پرکاش شاکیہ کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، کیونکہ اسے مدھوکر اور یادو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف پولیس میں کچھ رسمی عمل زیر التوا ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مدھوکر کو ہاتھرس پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے جمعہ کی دیر شب دہلی کے نجف گڑھ علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق شاکیہ اور یادو کو ہفتہ کے روز ہاتھرس سے ہی گرفتار کیا گیا۔ بھگدڑ واقعہ کے سلسلے میں درج ایف آئی آر میں مدھوکر واحد نامزد ملزم ہے۔ سورج پال عرف نارائن ساکار ہری عرف بھولے بابا کے سَتسنگ کے بعد مچی اس بھگدڑ میں 121 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن میں بیشتر خواتین تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 روپے بڑھ کر 100 روپے فی کلو سے تجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواری سیزن کے باعث ٹماٹر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ...

ہریانہ اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی کی ووٹروں سے درخواست، کانگریس کو دیا گیا ہر ووٹ بی جے پی کے ظلم کے خلاف ایک ہتھیار

ہریانہ میں آج تمام 90 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اسی دوران، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ووٹروں سے بڑی تعداد میں نکل کر کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، ’’کانگریس کو دیا گیا ہر ووٹ آئین کی حفاظت کرے گا ...

دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 روپے بڑھ کر 100 روپے فی کلو سے تجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواری سیزن کے باعث ٹماٹر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

  اطلاع مل رہی ہے کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 36 نکسلی مارے گئے ہیں۔ دنتے واڑہ کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں ...

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ: دہلی ہائی کورٹ نے متعلقہ ایجنسیوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا

دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران، عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ مجسمہ پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر موقع کا ...

آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کی جائے، شرد پوار کا مطالبہ

 این سی پی-ایس پی کے رہنما شرد پوار نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر حالیہ دنوں میں ...