ہریانہ میں کانگریس کی واضح اکثریت سے حکومت بنے گی، تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر تشویش: کماری شیلجا

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 7:05 PM | ملکی خبریں |

فتح آباد (ہریانہ) ، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس کی رکن اسمبلی کماری شیلجا نے ہریانہ کے فتح آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ہریانہ میں اس بار کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ کماری شیلجا نے مزید کہا، ’’ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے، اور ہم مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ نئی حکومت کے قیام میں اس علاقے کو بھی شامل کیا جائے گا، جس سے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور عدالت نے بھی اس پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ یہ حکومت سیاسی انتقام کی سوچ کے تحت کام کر رہی ہے اور تمام آئینی اداروں کو ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ کُماری شیلجا نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ ریاست بہ ریاست کانگریس کا گراف بڑھ رہا ہے اور ہم مضبوطی کے ساتھ اقتدار میں واپسی کرنے والے ہیں۔‘‘

بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کماری سیلجا نے کہا کہ اس حکومت نے ملک اور ریاست کو پسماندہ چھوڑ دیا ہے۔ آج ہر طبقہ مہنگائی، غنڈہ گردی اور کرپشن سے پریشان ہے۔ کسانوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقے کو اپنے مطالبات کے لیے جبر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریاست میں تقریباً دو لاکھ سرکاری ملازمت کے عہدے خالی ہیں، جنہیں کانگریس کی حکومت بننے پر پُر کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ انتخابات کے دوران سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کماری سیلجا کو بی جے پی میں شامل ہونے کی تجویز دی تھی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کو پہلے اپنا گھر سنبھالنا چاہیے، ہم سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ 8 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

نظامِ انصاف کو معذور بچوں کی مشکلات پر توجہ دینی چاہیے: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران معذور بچوں کے حوالے سے کچھ اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں سے لے کر عدالتوں تک پورے نظامِ انصاف کو معذور بچوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے 18ویں رکن کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا کہ ’’ہم اس الیکشن کے ...

پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ...

حکومت ممبئی اور نوی ممبئی کے سبز علاقے بلڈرز کے حوالے نہ کرے، تحفظ ضروری ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک اہم تبصرہ میں کہا کہ ممبئی اور نوی ممبئی جیسے شہروں میں صرف عمودی ترقی ہو رہی ہے، اور ان شہروں میں موجود محدود سبز علاقوں کو محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب سٹی اینڈ ...

ہریانہ انتخابات: کانگریس کا منشور جاری، 25 لاکھ تک مفت علاج اور خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان

کانگریس نے ہفتے کے روز چندی گڑھ میں ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش کیا، جس میں مختلف طبقات کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منشور کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور خواتین کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی ...