مشی گن میں ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2024, 6:03 PM | عالمی خبریں |

مشی گن ، 20/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) ڈونالڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کر رہا ہے، اور دونوں رہنما مشی گن میں پیشگی ووٹنگ کے دوران امریکی عرب لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے "مشرق وسطیٰ کی پریشانیاں ختم" کرنے کا نعرہ دیتے ہوئے جمعہ کو ملک کے واحد مسلم اکثریتی شہر کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ان کی مہم کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف کمیونٹیز کے ساتھ روابط مضبوط کرنا ہے۔

 واضح رہے کہ مشی گن ’سونگ اسٹیٹ‘ یعنی امریکہ کی ان ۷؍ ریاستوں  میں سے ایک ہے جن کے ’’الیکٹورل کالج ووٹ‘‘ صدارتی الیکشن کے نتائج کو پلٹ دینے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مشی گن میں  ۱۵؍ الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔ یہ تمام ووٹ اس امیدوار کو ملیں گے جو ریاست میں  اکثریت حاصل کرے گا، بھلے ہی یہ اکثریت کتنے ہی معمولی ووٹوں  کے فرق سے حاصل کی گئی ہو۔ اس کیلئے دونوں  لیڈروں  نے جمعہ کو شمال مغربی ڈیٹورائٹ کی اوکلینڈ کاؤنٹی میں  جہاں  ووٹوں  کی بڑی تعداد ہے انتخابی مہم چلائی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دونوں  امیدوار امریکی روایت کے مطابق اسرائیل کی بلاشرط حمایت کرتے ہیں، کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں   حزب اللہ اور حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کا حوالہ دیا۔ انہوں  نے یہاں  بڑے پیمانے پر ہونےوالی اموات پر افسردگی کااظہار کرتے ہوئے اس سال کو مشرق وسطیٰ کیلئے ’’مشکل ترین سال‘‘قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے کہا کہ ’’یحییٰ سنوار کی موت کو ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونا چاہئے۔ ‘‘انہوں  نے کہا کہ ’’اس موقع کو جنگ بندی کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...