ہلدوانی تنازعہ: کرفیو میں نرمی کے بعد انٹرنیٹ خدمات بحال، مرکز سے اضافی فورس طلب

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2024, 9:47 PM | ملکی خبریں |

دہرادون/نینی تال،11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بن بھولپورا کے فساد کے بعد عائد کردہ کرفیو میں ہفتہ کے دن نرمی کر دی گئی تھی، مگر لوگوں کو اطلاع نہ ملنے کے سبب دکانیں نہیں کھولی گئیں۔ اتوار، یعنی 11 فروری سے بن بھولپورا علاقے کے علاوہ دیگر علاقوں میں پابندیاں مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔ ہفتہ کی رات سے ہی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ دریں اثنا، ریاستی حکومت نے متاثرہ علاقے کے لیے مرکزی حکومت سے اضافی مرکزی فورس کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلیٰ انتظامی ذرائع نے گزشتہ شام بتایا کہ ہلدوانی میں حالات قابو میں ہیں۔ بن بھول پورہ تھانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو اشیائے ضروریہ جیسے دودھ، راشن، ادویات وغیرہ فراہم کر رہی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نینی تال وندنا سنگھ کے مطابق بن بھول پورہ میں سرکاری اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی تھیں۔ بن بھولپورہ علاقہ (آرمی کینٹ) ورکشاپ لائن، تکونیا-تین پانی-گولاپار بائی پاس کے دائرہ کار میں بند مکمل طور پر نافذ رہے گا۔

اس کے علاوہ ہلدوانی کے دیگر علاقوں اور نینی تال-بریلی موٹر روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے ساتھ کاروباری اداروں کو پابندیوں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں لوگ ادارے کھول سکیں گے اور ٹریفک بھی ہموار ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، زیادہ تر کمپنیوں نے ہفتہ کی رات سے انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی ہیں۔ اس سے لوگوں نے راحت محسوس کی۔ بنبھول پورہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی اگلے احکامات تک بند رہے گی۔

دریں اثنا، چیف سکریٹری رادھا رتوڑی کی جانب سے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔ جس میں فساد زدہ بن بھول پورہ علاقے میں ملک کے باغیچے کی تجاوزات اور شرپسند عناصر کی جانب سے امن و امان کو مسلسل کرنے کے پیش نظر سنٹرل فورس کی اضافی چار کمپنیوں کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...