ہلدوانی تشدد: بن بھول پورہ میں 300 خاندان اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور، خوف ایسا کہ 15 کلومیٹر پیدل ہی نکل پڑے

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 8:38 PM | ملکی خبریں |

ہلدوانی، 12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور پولیس نے کرفیو میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔ لیکن اسی دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ پولیس کی کارروائی کے خوف سے لوگ اب نقل مکانی کر رہے ہیں اور سینکڑوں خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے۔

ہندی اخبار ’امر اُجالا‘ کی رپورٹ کے مطابق بن بھول پورہ میں اب تک تقریباً 300 خاندان اپنے گھروں کو تالے لگا کر یوپی کے مختلف شہروں میں چلے گئے ہیں۔ نقل مکانی کا عمل فی الحال جاری ہے۔ اتوار کی صبح (11 فروری 2024) کو بھی بہت سے لوگوں کو نقل مکانی کرتے دیکھا گیا۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے فسادات کے سلسلے میں تفتیش کے لیے سنیچر کو بن بھول پورہ علاقے سے کئی لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ اس دوران پولیس پر طاقت کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ اتوار کی صبح 5 بجے سے ہی بریلی روڈ پر کئی خاندانوں کو نقل مکانی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ 15 کلومیٹر پیدل سفر کرکے لال کنواں پہنچے۔

واضح رہے کہ ہلدوانی پولیس نے اس معاملے میں اب تک 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف فساد، ڈکیتی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ شرپسندوں کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تقریباً 5000 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ تشدد میں ملوث تمام ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...