گلبرگہ کے سجادہ نشین حضرت خسرو حسینی انتقال کرگئے؛ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کی تعزیت

Source: S.O. News Service | Published on 8th November 2024, 12:01 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گلبرگہ، 7/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی، جو روضہ بزرگ گلبرگہ کے سجادہ نشین تھے، آج رات دیر گئے طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ حضرت مولانا سید شاہ محمد محمد الحسینی کے صاحبزادے تھے اور اپنے علمی و روحانی مرتبے کے لیے معروف تھے۔ ان کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اظہار تعزیت کی گئی ہے اور ان کے سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم نقصان قرار دیا گیا ہے۔

نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد روضہ بزرگ میں ادا کی گئی  جب کہ تدفین احاطہ درگاہ میں عمل میں آئی۔ حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے چانسلر تھے۔

حضرت کے سانحہ ارتحال کی خبر عام ہوتے ہی سینکڑوں لوگ آخری دیدار کے لئے اُن کی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اُن کے معتقدین کے تعزیتی بیانات کی بھرمار ہوگئیں۔

تعلیم کے میدان میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جنہوں نے اپنے والد محترم کے شروع کردہ تعلیمی اداروں کو بڑے پیمانے پر وسعت دیتے ہوئے ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا۔ وہ 2007ء سے روضہ بزرگ کے سجادہ نشین و متولی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے تھے اور حال ہی میں انہوں نے اپنے بڑے فرزند سید شاہ علی حسینی کو تولیت سونپ دی تھی۔

حضرت خسرو حسینی کی ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں ہوئی اور عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تکمیل کے بعد عربی میں ایم اے کیا۔ میک گل یونیورسٹی کینیڈا سے اسلامی اسٹیڈیز میں ایم اے کیا اور اُنہیں بیل فورڈ یونیورسٹی امریکہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔

تصوف کے میدان میں اُن کا مطالعہ بہت ہی گہرا تھا، وہ ذوقیہ نعتیہ شاعری بھی کیا کرتے تھے۔ وہ ایک بہترین منتظم تھے اور ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول تھے۔ پسماندگان میں محل مبارک کے علاوہ 2 صاحبزادے اور 3 صاحبزادیاں ہیں۔ مولانا سید شاہ حسن شبیر حسینی سجادہ نشین روضہ خرد نے حضرت سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اظہار تعزیت: حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی  کے انتقال پر  ملک کے مسلمانوں کا سب سے بڑا ادارہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ  ان کاسانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، ان کے انتقال پر صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی صاحب کی شخصیت اور خدمات محتاج تعارف نہیں ہے، ذاتی طور پر ہم لوگوں سے ان کے اچھے تعلقات تھے، اس وقت ملک و ملت کو ان جیسی خوبیوں کے مالک شخص کی بڑی ضرورت تھی مگر وقت موعود آچکا تھا اور وہ اللہ کے حضور حاضر ہوگئے۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر تھے، تعلیمی میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ نے نونہالان ملت کی تعلیم وتربیت کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی اور بڑی نیک نامی کے ساتھ اپنی زندگی گذاری، اتحاد ملت کے ہمیشہ داعی رہے اور اتحاد ملت کی خاطر سرگرم عمل رہے، طویل علالت کے بعدبدھ ررات وہ اس دنیا کو الوداع کہہ گئے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اس ملت کو ان کا بدل عطا فرمائے۔ آمین

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک وقف بورڈ نے تاریخی بیدر قلعہ کی 17 یادگاروں کو اپنی ملکیت قرار دیا

کرناٹک وقف بورڈ نے ریاست کے تاریخی بیدر قلعہ میں موجود 17 یادگاروں کو اپنی ملکیت کے طور پر شناخت کیا ہے، جس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بدھ کے روز دی۔ یہ یادگاریں قلعہ کے اہم مقامات میں شامل ہیں جو بیدر شہر میں واقع ہیں۔

کرناٹک: مرکزی وزیر کماراسوامی پر جانچ افسر کو دھمکانے کا الزام، قانونی کارروائی شروع

کرناٹک پولیس نے مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں انہیں کان کنی کے معاملے کی جانچ کرنے والے ایک سینئر افسر کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی ایم چندرشیکھر نے شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر پیر کے روز مقدمہ درج کیا گیا۔ ...

وقف جائیدادوں کی مسماری کے لیے بی جے پی نے 216 مقدمات میں جاری کئے تھے 6 نوٹس ؛ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بومئی کے یو ٹرن پراُٹھائے سوال

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے وقف جائیدادوں کے حوالے سے کیے گئے یوٹرن پر سوال اٹھایا ہے۔ سدارامیا نے یاد دلایا کہ بومائی نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران وقف جائیدادوں کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا تھا، لیکن اب سیاسی مقاصد کے تحت ان ...

بینگلور میں ہوگامسلم پرسنل لاء بورڈ کا 29 واں اجلاس؛ تیاریاں جاری؛ اجلاس میں وقف ترمیمی بل کو لے کر طے کی جائے گی آئندہ کی حکمت عملی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا 29واں اجلاس 23اور24نومبر کو بنگلور کے دارلعلوم سبیل الرشاد میں منعقد ہوگا۔ جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پرسنل لاء بورڈ کے نمائند ے شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریڑی مولانا فضل ...

کرناٹک میں وقف زمین کا تنازعہ :حقوق کی بازیابی یا سیاسی مفادات کی بھینٹ؟۔۔۔۔۔ از: عبدالحلیم منصور

کرناٹک میں وقف زمینوں کا تنازعہ حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کو بھی بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ زمینیں، جو وقف کی امانت ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص کی گئی تھیں، اب حکومتی مداخلت، سیاسی دعوؤں، اور مقامی کسانوں کے ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا یو بی ٹی کا انتخابی منشور جاری، لڑکوں کے لیے مفت تعلیم اور دیگر اہم وعدے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے ...

لکھنؤ: سبکدوش اے ڈی جے کی بیٹی کی 10ویں منزل سے گر کر ہلاکت، داماد پر قتل کا الزام

لکھنؤ کے ورندا ون کالونی اراولی اپارٹمنٹ کی دسویں منزل سے سبکدوش اے ڈی جے ایس پی تیواری کی بیٹی پریتی دیویدی (40) کی بدھ کو موت واقع ہو گئی۔ اس کی اطلاع ناتی نے ایک سیکورٹی گارڈ کی مدد سے نانا کو دی۔ ایس پی تیواری اپنی بیوی کے ہمراہ اراولی اپارٹمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے بیٹی کی لاش ...

بابا صدیقی قتل کیس: ایس آر اے پروجیکٹ کے ممکنہ تعلق پر پولیس کی تحقیقات شروع

بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کا سلمان خان سے قریبی تعلق موضوعِ بحث تھا، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اسی دوستی کی وجہ سے ان پر حملہ کیا۔ تاہم، اب کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے ایس آر اے ...

اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے گھر کا کھانا 20 فیصد مہنگا

گزشتہ ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے گھر میں پکائی جانے والی سبزی اور گوشت کی تھالیوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلیجنس اینڈ اینالٹکس کی بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گھر پر تیار ہونے والی سبزی ...