سرکاری این آر آئی سیل کو 400 سے زائد شکایات موصول

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2024, 5:38 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 30/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)(پی ٹی آئی) حکومت کے این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین کی جانب سے 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں بنیادی مسائل گھریلو تشدد، پاسپورٹ کی ضبطی، جہیز کے مطالبات، اور بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات شامل تھے۔

وزارت برائے ترقی خواتین و اطفال (ڈبلیو سی ڈی) کی تازہ سالانہ رپورٹ کے مطابق جنوری اور مارچ2022 کے درمیان 109 شکایات درج کرائی گئیں جبکہ اپریل تا دسمبر 372 شکایات موصول ہوئیں۔

اِس رپورٹ میں یہ بات بھی اجاگر کی گئی کہ این آرآئی سیل جو ہندوستان اور بیرونی ممالک میں این آرآئیز سے خواتین کی شادی کے کیسس سے نمٹتا ہے اُس نے کئی سنگین الزامات بشمول سسرال والوں کی جانب سے پاسپورٹ کی ضبطی اور شوہروں کی گمشدگی یا اُن کا اتا پتا نہ معلوم ہونے سے بیرون ملک خواتین کا اپنے شوہروں تک نہ پہنچ پانا بھی شامل ہیں۔

این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین سے جملہ 481 شکایات موصول ہوئیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے ڈبلیو سی ڈی، امور خارجہ اور امور داخلہ کی وزارتوں کے ساتھ تال میل کیا تاکہ 2022 میں ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔

این سی ڈبلیو نے متعلقہ اتھاریٹیز سے تقریبا 3500 مکتوب جاری کئے تاکہ این آر آئیز سے متعلق ازدواجی تنازعات کو حل کیا جاسکے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ: 16 سال بعد بھی متاثرین کو انصاف نہیں ملا

29 ستمبر 2008ء کو مالیگاؤں کے بھکو چوک میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد کی جان گئی اور 100 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ 16 سال گزرنے کے باوجود متاثرین اب بھی انصاف کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ دھماکے کے متاثرین میں سے ایک عرضداشت گزار کا کہنا ہے کہ مقدمے کی طویل کارروائی کی وجہ سے ...

سپریم کورٹ نے آسام حکومت کو بلڈوزر کارروائی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سخت رویہ اپنایا ہے۔ عدالت نے آسام کے سونا پور میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔

ہریانہ اسمبلی انتخاب: 10 سالوں میں کسانوں، جوانوں، پہلوانوں اور نوجوانوں کی آواز کیوں نظر انداز ہوئی؟- پرینکا گاندھی

ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان آج کانگریس کے متعدد سرکردہ لیڈران انبالہ کے نارائن گڑھ میں اکٹھا ہوئے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر مختلف سوالات اٹھائے اور اس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تروپتی لڈو تنازع: دیوتاؤں کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیر کے روز تروپتی لڈو اور پرساد تنازع پر آندھرا پردیش حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دیوتاؤں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ایسے بیانات دینا نامناسب ہے جو عوامی ...

مودی حکومت حقائق کو جتنا بھی توڑ مروڑ کر پیش کرے، گزشتہ 10 سالوں میں "بے روزگار ترقی" ہوئی: کانگریس

کانگریس نے آج بے روزگاری کے موجودہ حالات پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کا کہنا تھا کہ حقائق کو جتنا بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ 2014 سے 2024 کے درمیان ملک میں ملازمتیں ختم کرنے والی ترقی"بے روزگار ترقی"ہوئی ہے۔ کانگریس نے حکومت ...

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔  

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 23 افراد شہید، 65 زخمی

جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد شہید اور 65 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی فوجی ذرائع نے فراہم کی ہے، جن کے مطابق حملے کی شدت سے متاثرہ علاقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ حملے حالیہ کشیدگی کے دوران صورت حال کو مزید بگاڑنے ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...