پنجی : خلیجی ملک میں ملازمت کے نام پر جسم فروشی کے لئے خواتین کو بھیجنے والا گروہ بے نقاب - دو ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2024, 7:27 PM | ساحلی خبریں |

پنجی ، 20 / نومبر (ایس او نیوز) گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو   بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق پنجی کے ایس پی راہل گپتا کے بیان کے مطابق مسقط سے واپس لوٹنے والی ایک خاتون نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی کہ کئی برسوں سے واسکو میں مناسب رجسٹریشن کے بغیر ٹریول ایجنسی چلانے والے عبداللہ شیخ اور پٹھان نے اسے ٹورسٹ ویزا پر مسقط میں گھریلو کام کاج کے لئے بھیجا تھا ۔ وہاں پر پہلے سے گیارہ خواتین موجود تھیں ۔ اس خاتون کو بھی ان کے ساتھ آٹھ دن تک ایک گھر میں رکھا گیا جہاں انہیں مناسب طریقے پر کھانا پینا بھی نہیں دیا گیا ۔ پھر اسے ایک گھر میں کام کرنے کے لئے بھیجا گیا جہاں اس کے ساتھ جنسی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی پوری کوشش کی گئی ، مگر وہ خاتون کسی بھی طرح ان کے پنجے سے چھوٹ کر واپس گوا لوٹ آئی ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے  مذکورہ بالا دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملزمین کے ذریعے مسقط بھیجی گئی  اور اس جال میں پھنسی ہوئی بقیہ 11 خواتین کو وہاں سے واپس لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں ہندوستانی سفارت خانے کو معلومات فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ 
    
ایس پی راہل گپتا نے بتایا کہ باضابطہ رجسٹریشن کے بغیر چلائی جا رہی تمام ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے ملازمت کے لئے بیرونی ملک جانے کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ ملازمت کا باضابطہ لیٹر حاصل کیے بغیر ٹورسٹ ویزا پر ملک سے باہر جانے سے گریز کریں ورنہ اس قسم کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سُپاری سے کینسر ہونے کی رپورٹ کو ایم پی ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے کہا غیر سائنسی؛ ، سپاری کو بے ضرر قرار دینے کا کیا دعویٰ

کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے  "سُپاری، سرطان پیدا کرنے کا سبب" نامی جو رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر کی طرف سے جاری کی گئی ہے اسے ایک غیر سائنسی رپورٹ قرار دیا ہے ۔     

کستوری رنگن رپورٹ کے خلاف بنگلور میں ۲۱ نومبر کو ہوگا زبردست احتجاج؛ آتی کرم ہوراٹاسمیتی کریں گے شکتی پردرشن

جنگلات میں رہنے والے افراد اور سماجی کارکنان  21  نومبر کو بنگلور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ "بنگلور چلو" منعقد کریں گے، جس کا مقصد ریاستی حکومت پر کستوری رنگن رپورٹ کو مسترد کرنے کا دباؤ ڈالنا ہے۔ مظاہرین مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد ...

بھٹکل: مرڈیشور میں 21 سے 23 نومبر تک مچھلیوں کا سب سے بڑا میلہ؛ 5 ہزار سے زائد اقسام کی نمائش، عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر شاندار پروگرام

معروف سیاحتی مرکز  مرڈیشور میں تاریخ ساز "مچھلیوں کا سب سے بڑا میلہ" 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار انجام دیں گے۔ورلڈ فشریس ڈے کی مناسبت سے  پہلی بار ساحلی کرناٹکا میں منعقد ہونے والے اس شاندار میلہ میں ...