غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 50 فلسطینی شہید، کئی زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2024, 7:06 PM | عالمی خبریں |

غزہ ، یکم دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے جبالیہ اور نصیرات کیمپ میں مسلسل بمباری جاری رکھی۔

اسرائیلی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری میں 42 جب کہ نصیرات کیمپ میں 10 کے قریب فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک امریکی این جی او کی گاڑی پر بمباری کی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 400 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اسرائیلی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پرطلب کی ہنگامی میٹنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

شام میں تمام ہندوستانی محفوظ، سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے: وزارت خارجہ

دارالحکومت دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کی کارروائیاں شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سفارت خانہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی ...

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

"آج اتوار، 8 دسمبر 2024 کو شام کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا جب صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور حمص جیسے اہم شہروں پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ شامی عوام نے اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منایا، اور ...

'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کوئی نئی کرنسی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈالر کے خلاف کسی نئی کرنسی کی تشکیل یا ...

'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔

فرانس: مشیل بارنیئر کی حکومت پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے بعد صرف تین ماہ میں ختم

بدھ کے روز فرانس میں سیاسی منظرنامے نے ایک نیا رخ اختیار کیا، جب اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مشیل بارنیئر حکومت کو معزول کر دیا۔ اس اقدام نے فرانس کی سیاست میں ہلچل مچا دی اور یورپ کی اس بڑی اقتصادی طاقت کو گہرے سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔