حلال مصنوعات پر پابندی کے بعد لکھنؤ کی دکانوں پر انتظامیہ کا چھاپہ، امیتابھ ٹھاکر کی اقلیتی کمیشن سے شکایت؛ جمعیۃ العلماء نے کہا؛ معاملے کو لے جائیں گے عدالت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2023, 12:36 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ 21/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی): اتر پردیش میں یوگی حکومت کی طرف سے  حلال مصنوعات پر پابندی عائد کئے جانے کے اعلان کے  بعد ایف ایس ڈی اے (فوڈ سیفٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن) حرکت میں آ گئی اور راجدھانی لکھنؤ کے کئی علاقوں میں واقع دکانوں اور ملٹی اسٹورز پر چھاپہ ماری  شروع کردی۔ لیکن ٹائمز آف انڈیا رپورٹ کی مانیں تو   مارے گئے چھاپوں سے کوئی بھی نتیجہ برآمد کرنے میں  ایف ایس ڈی اے ناکام رہی ہے کیونکہ اُنہیں  ایک بھی ایسی دکان نہیں ملی ہے جہاں فوڈسیفٹی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہو۔

اس دوران میڈیا میں آئی رپورٹوں کے  مطابق  یوگی حکومت کی جانب سے کی گئی ان چھاپہ مار کاروائیوں سے ناراض  سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے یوگی حکومت کے اس حکم کے خلاف اقلیتی کمیشن میں شکایت پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ حلال مصنوعات بشمول ڈیری، ملبوسات اور ادویات کی تقسیم کاری اور فروخت پر یہ کہہ کر پابندی لگا دی ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔ ریاستی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن میں ہفتہ کو کہا گیا کہ بیکری کی اشیا، چینی، خوردنی تیل اور دیگر مصنوعات کی تقسیم کاری اور فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی جن پر تیار کنندہ کمپنیوں نے 'حلال' کا لیبل لگایا ہوا ہوگا۔

ایف ایس ڈی اے کے اسسٹنٹ کمشنر ایس پی سنگھ نے بتایا کہ لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے چھاپے مارے گئے، جو شام 4 بجے تک جاری رہے۔ اس دوران گومتی نگر، علی گنج، حضرت گنج، نڑھی اور وکاس نگر میں چھاپے مارے گئے۔ گومتی نگر کے اسپینسر فن مال، برنوال جنرل اسٹور، اپنا میگا مارٹ، دی نیو ریٹیل شاپ اور علی گنج کے پپو اسٹور سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے اسٹور آپریٹرز کو ہدایت بھی کی کہ وہ حلال  مصنوعات فروخت نہ کریں۔

دریں اثنا، جمعیۃ علما ہند حلال ٹرسٹ کے سی ای او نیاز اے فاروقی نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلال ٹرسٹ کا سرٹیفکیٹ قواعد کے مطابق دیا جاتا ہے اور صرف ایکسپورٹ کے لیے ہے۔ بیرون ملک خاص طور پر مسلم ممالک کو مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیاں سرٹیفکیٹ حاصل کرتی ہیں۔ ملائیشیا کو چینی برآمد کرنے والی شوگر ملیں بھی حلال سرٹیفکیٹ حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم اس معاملے کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔‘

سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے یوپی میں حلال سرٹیفکیشن پر پابندی لگائے جانے کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن سے شکایت کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کا حکم بادی النظر میں  قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ درست ہے کہ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، طبی سامان اور کاسمیٹکس سے متعلق قانون میں الگ سے حلال سرٹیفکیشن کا کوئی بندوبست نہیں ہے لیکن، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص حلال سرٹیفکیشن لکھتا ہے یا لگاتا ہے تو اس کے خلاف غیر قانونی کام کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...