پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرانے پر فرانسیسی رکن اسمبلی کو معطل کردیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2024, 6:08 PM | عالمی خبریں |

پیرس ، 29/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) فرانس کی قانون ساز اسمبلی میں فلسطین کی حمایت کرنے اور پرچم لہرانے پر بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی رکنیت 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی جس کے دوران بنیاد پرست بائیں بازو کی جماعت ‘فرانس انبوڈ’ کے رکن اسمبلی سیبسٹین ڈیلوگو اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور فلسطین کا جھنڈا لہرادیا۔

جھنڈا تھامے فرانسیسی رکن اسمبلی نے بآواز بلند فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی مذمت کی۔ اسپیکر بار بار بیٹھنے کا کہتی رہیں لیکن رکن اسمبلی نے اپنی بات جاری رکھی۔

ایوان کی خاتون اسپیکر، یئل بران پیویٹ نے فلسطینی پرچم لہرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے جس پر اُن کی 2 ہفتے کے لیے رکنیت معطل کی جاتی ہے۔

اسپیکر نے فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن اسمبلی کے پارلیمانی الاؤنس کو بطور جرمانہ 2 ماہ کی مدت کے لیے نصف کردیا۔

یاد رہے کہ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جس کے بعد فرانس میں بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کی رائے عامہ ہموار ہوئی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فروری میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب ’ممنوع‘ نہیں رہا۔ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 145 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...