فرانس: بارنیئر حکومت پر بحران کے بادل، اپوزیشن کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2024, 5:42 PM | عالمی خبریں |

پیرس، 4/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) فرانس میں حکومت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم مشیل بارنیئر کی حکومت کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں اور پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو بارنیئر کی کابینہ فرانس کی جدید تاریخ کی مختصر ترین مدت کی حکومت بن جائے گی۔ اس کے بعد صدر ایمانوئل میکروں کو نئے وزیر اعظم کا تقرر کرنا پڑے گا۔

جون-جولائی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے بعد فرانس کی نیشنل اسمبلی تین اہم دھڑوں میں منقسم ہو چکی ہے۔ کسی بھی ایک کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ستمبر میں میکروں نے برنیئر کو حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔ مارِن لے پین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت کو گرانے کے حق میں ووٹ دے گی۔ انہوں نے بارنیئر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مطالبات کو نظر انداز کیا ہے۔ وہیں بائیں بازو کے اتحاد نے اس بجٹ کو سخت بجٹ قرار دیتے ہوئے مکالمہ کی کمی اور پارلیمانی کام کاج کو نظر انداز کرنے کی شدید تنقید کی ہے۔

واضح ہو کہ فرانس کی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تجویز پاس ہونے کے لیے 288 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ بائیں بازو اور دور دراز کی پارٹیوں کے پاس ملاکر 330 سے زیادہ ووٹ ہیں۔ حالانکہ کچھ رکن پارلیمنٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔

اگر بدھ کو تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو یہ گزشتہ 60 برسوں میں پہلی تحریک عدم اعتماد ہوگی جو کامیاب ہوگی۔ اگر حکومت گرتی ہے تو میکروں پرانے وزراء سے حالیہ معاملوں کو سنبھالنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اس کے بعد نئے وزیر اعظم کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔ فرانسیسی آئین کے مطابق نیشنل اسمبلی کو کم سے کم ایک سال تک برقرار رہنا ہوتا ہے۔

فی الحال بارنیئر کی جگہ پر کسی اہم شخص کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ کچھ رپورٹوں کے مطابق میکروں اپنے اتحاد سے کسی رہنما کو وزیر اعظم بنا سکتے ہیں۔ وہیں بایاں بازو بائیں بازو کی کابینہ تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ کچھ اپوزیشن رہنماؤں نے میکروں کو صدر عہدہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے لیکن فرایسی صدر نے اس متبادل سے پہلے ہی انکار کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے حق میں ہندوستان کی حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں  ہندوستان نے  ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ...

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا نفاذ، صدر یون سک یول نے آئینی نظام کی حفاظت کے لیے اقدام کو ضروری قرار دیا

جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس ...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...