امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2024, 6:19 PM | عالمی خبریں |

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 4 افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور اس واقعہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ فائرنگ شہر کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ علاقے میں ہوئی، جہاں میڈیا رپورٹ کے مطابق کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے ۳؍ کی موت موقع پر ہی ہوئی جبکہ چوتھے کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔

’اے بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کو رات کے قریب۱۱؍ بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ برمنگھم فائر اینڈ ریسکیو نے۸؍ لوگوں کو اسپتال میں پہنچانے کی رپورٹ دی ہے۔ ان میں ۴؍ افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ افسران کے مطابق درجنوں زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ برمنگھم پولیس اور فائر بریگیڈ دستہ فائیو پوائنٹس ساؤتھ علاقے میں ہوئے اس فائرنگ واقعہ کی تفتیش میں لگ گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کلب کے سرپرست میگنولیا ایونیو پر حقہ اور سگار لاؤنج کے باہر لائن میں کھڑے تھے تبھی فائرنگ شروع ہو گٓئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گولیوں کی آواز ایسی لگ رہی تھی کہ جیسے یہ آٹومیٹک بندوق ہے جس سے مسلسل فائرنگ ہو رہی تھی۔ امریکی افسران کا ماننا ہے کہ اس گولی باری کے واقعہ کو کئی شوٹروں نے مل کر انجام دیا ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔