سابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا الرٹ: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے عالمی دہشت گردی میں اضافہ کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 7:09 PM | عالمی خبریں |

لندن ، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی 6 کے سابق سربراہ سر جان ساورس نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی رفح میں ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کے لیے دہشت گردی کی طرف جانے کا ایک اشارہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ہلاکت کے ممکنہ اثرات خطے کے نوجوانوں پر پڑ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے چیلنج میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں، ساورس نے اس واقعے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اور اس کے وسیع تر سیاسی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یحییٰ سنوار کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی غم و غصے کی لہر کے بارے میں فلسطینی تنازعہ خطے کے لیے تشدد کا بم ثابت ہو سکتی ہے۔ نہ صرف یہ کہ یحییٰ سنوار کے قتل کی سامنے آنے والی فوٹیج مشرق وسطیٰ میں بلکہ اس سے باہر کی مسلم دنیا میں بھی اس بارے میں توجہ ہو گی۔ تاہم انہوں نے کسی قم کے رد عمل کا لفظ استعمال کرنے سے گریز کیا۔

سابق ایم آئی 6 سربراہ کا کہنا تھا ‘ اسلامی دہشت گردی کو درحقیقت ایک نئی زندگی اور اڑان مل سکتی ہے۔ کیونکہ فلسطینی تنازعے کے حوالے سے لوگ ہر روز تشدد کے واقعات اور ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں۔ اس سے اضطراب پیدا ہوتا اور بڑھتا ہے۔’ یاد رہے اسرائیلی فوج نے ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں جنگ شروع کر رکھی ہے، جبکہ لبنان میں بھی پچھلے ایک ماہ سے اندر تک زمینی حملوں کی کوشش میں ہے۔

برطانیہ کے سابق ذمہ دار نے کہا ، اس تناظر میں خیال رہے کہ حماس اور حزب اللہ دونوں کو سالہا سال سے بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔ اس لیے یہ سب مل کر بین الاقوامی سطح پرجلد دہشت گردی کا سلسلہ بن سکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ، حزب اللہ اور حماس کی نئی قیادت زیادہ متشدد ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...