کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2024, 12:30 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ممبئی، 16/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی کہ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے دی گئی ۵؍ گیارنٹیوں پر عمل شروع ہو چکا ہے اور ان کو نافذ کرنے کے لیے ۵۶؍ ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان گیارنٹیوں میں سے گرہ لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو ۲؍ ہزار روپے معاوضہ دینے کا فائدہ اب تک ایک کروڑ ۲۲؍ لاکھ خواتین کو مل چکا ہے۔

  کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے کہاکہ حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں۵؍گیارنٹیوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا اور فوری عمل در آمد بھی شروع ہو گئی ہے اس کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈر کانگریس کی۵؍گیارنٹیوں کے بارے میں گمراہ کن  باتیں پھیلا رہے ہیں۔ 

  ڈاکٹر جی پرمیشورا نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ۵؍  گیارنٹیوں میں شامل گرہ لکشمی گیارنٹی کےتحت ہر ماہ ہر خاتون کے بینک کھاتے میں ۲؍ہزار روپے جمع کئے جا رہے ہیں۔ اس اسکیم سے اب تک ایک کروڑ ۲۲؍ لاکھ خواتین کے کھاتوں میں ۳۰؍  ہزار ۴۱۶؍ کروڑ روپے جمع کئے جاچکے ہیں۔ دوسری گیارنٹی گرہ جیوتی یوجناسے ایک کروڑ ۶۶؍  لاکھ مستفیدین ہیں اور ر۱۴؍ ہزار ۶۵؍ کروڑ روپے فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کو نوکری ملنے تک ماہانہ ۳؍ ہزار روپے دینے والی تیسری گیارنٹی’یوواناندھی ‘کے تحت اب تک ۴؍لاکھ ۳۰؍  ہزار نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اس کیلئے ۲۰۰؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چوتھی ’شکتی‘ گیارنٹی کے تحت ہر خاتون کو کرناٹک حکومت کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت مل رہی ہے اور اس گیارنٹی کےتحت ۳؍ کروڑ ۱۷؍ لاکھ خواتین مفت سفر کر چکی ہیں اور اب تک ۶؍ ہزار ۱۲۵؍ کروڑ روپے خرچ  ہو چکے ہیں جبکہ اَن  بھاگیہ گارنٹی کے تحت ۱۰؍  کلو اناج مفت دیا جا رہا ہے۔ اس گارنٹی سےایک کروڑ۱۵؍ لاکھ شہری مستفید ہوئے ہیں اور۸؍ ہزار ۲۲۹؍کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ان سب کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈر جان بوجھ کر غلط  باتیں پھیلا رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک ضمنی انتخاب: تین سیٹوں پر 81.84 فیصد ووٹنگ، چن پٹن میں سب سے زیادہ رائے دہی

کرناٹک میں تین اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 81.84 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ یہ انتخابات شگاؤں، سندور اور چن پٹن اسمبلی حلقوں میں منعقد ہوئے تھے۔ تقریباً 770 پولنگ اسٹیشنوں پر سات لاکھ سے زائد ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا موقع ملا۔ ان حلقوں میں مجموعی طور پر 45 ...

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

"ہم کو ان سے وفا کی ہے امید، جو نہیں جانتے وفا کیا ہے"،  کرناٹک میں وقف املاک کا مسئلہ اور حکومتی بے حسی۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

کرناٹک میں وقف املاک کے تنازعے میں حالیہ حکومتی سرکلر نے مسلم برادری میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں وقف املاک سے متعلق جاری کیے گئے تمام احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سرکلر کا مقصد کسانوں اور ...

بی جے پی نے 50 کانگریسی اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی: وزیر اعلیٰ سدارمیا کا سنگین الزام

کرناٹک میں ایک بار پھر 'آپریشن لوٹس' کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے کانگریس کے 50 اراکین اسمبلی کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کر کے ان کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کبھی بھی ...

ایس ڈی پی آئی کرناٹک نے "بلڈوزر انصاف" پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ''بلڈوزر انصاف'' عمل کومسترد کرتا ہے۔

ہریانہ میں شدید کہرے اور آلودگی کا مسئلہ، 11 اضلاع میں آرینج الرٹ، 8 شہر خراب ہوا کی کیفیت میں شامل

ہریانہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی صورتحال جاری ہے، جس کا اثر عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے اور لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 16 نومبر تک ہریانہ میں کہرے کی شدت کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران، جمعہ کے روز ہریانہ کے 8 شہروں سمیت ملک کے 22 ...

جھانسی اسپتال میں ہوئے آتشزدگی کی واردات میں 10 بچوں کی موت پر شدید ردعمل، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 10 بچوں کی موت اور کئی کے زخمی ہونے پر سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت کی غفلت اور لاپروائی کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی، جبکہ بہوجن سماج ...

جھانسی میڈیکل کالج کے نو زائیدہ بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت

کل رات اتر پردیش کے جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے شیرخوار وارڈ میں شدید آگ لگ گئی۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ کے مطابق، جھانسی کے ڈی آئی جی کلا ندھی نیتھانی نے اس حادثے میں دس بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعے میں متعدد بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی سپر ...

دہلی: فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ

دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعہ کے روز راجدھانی میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس فیصلے کے بارے میں معلومات ...

جھارکھنڈ: راہل گاندھی کا وزیراعظم مودی پر حملہ، "آئین کا مطالعہ کیا ہوتا تو نفرت نہ پھیلائی ہوتی"

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کا آئین پڑھا ہوتا تو وہ نفرت اور تشدد کو فروغ نہ دیتے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش نہ کرتے۔ جھارکھنڈ کے مہرما میں ...