کرناٹک کے چتردرگہ میں آلودہ پانی پینے سے پانچ لوگوں کی موت؛ 16 کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2023, 6:15 PM | ریاستی خبریں |

چتردرگہ 5/اگست (ایس او نیوز) ضلع  کے مضافاتی قصبہ  کواڑی گڑھٹّی میں آلودہ پانی پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے جبکہ  177 لوگوں کو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

حکام کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ  اسپتال میں داخل مریضوں میں 16 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد عوام حکام پر غفلت او رلاپرواہی کا الزام عائد کررہے ہیں اور شدید برہم ہیںَ۔

بتایا گیا ہے کہ  پچاس سالہ رُودرپّا جو مبینہ طور پر آلودہ پانی پینے کی وجہ سے  قئے اور پیچش میں مبتلا ہوگیا تھا، چتردرگہ کے بشویشور اسپتال میں ایڈمٹ تھا، جمعہ کو وہ فوت ہوگیا، اسی طرح پاروتھمّا نامی 60 سالہ خاتون کی بھی   اپنی ہی رہائش گاہ میں موت واقع ہوگئی اسے اسپتال سے صحت یاب ہونے پر تین دن پہلے گھر بھیجا گیا تھا اور گھر پر ہی علاج جاری  تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پاروتھمّا فالج کا بھی شکار تھی اور جمعہ کو اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے گھر کے نو افراد جس میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے، آلودہ پانی پینے کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج ہے جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

آلودہ پانی کے استعمال کا معاملہ 31 جولائی کو سامنے آیا تھا  اور ابتدا میں   منجولا (23) اور رگھو (27) کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد  آلودہ پانی پینے سے 36 لوگ بیمار ہو نے پر اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔پروین جو کہ 30 جولائی کو اپنے رشتہ داروں سے ملنے گاؤں آیا تھا، اگلے دن وڈّاراسیدنہلّی میں فوت ہو گیا۔ ذرائع کی مانیں تو اس طرح آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، مگر ضلع انتظامیہ  نے آلودہ پانی پینے  کی وجہ سے صرف دو لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے اور دیگر تین لوگوں کی موت کے تعلق سے کہنا ہے کہ  اُن کی موت  کی وجہ کا پتہ ابھی نہیں چلا ہے۔

ذرائع کے مطابق 177 لوگوں کا علاج جاری ہے جس میں سے اکثر لوگوں کا بسویشور اسپتال میں  علاج چل رہا ہے جبکہ بعض لوگوں کا علاج چتردرگہ ضلعی اسپتال میں  کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  متعلقہ قصبہ میں 3675 لوگ بستے ہیں  ۔ جس میں سے تین کالونیوں میں رہنے والے 1128 لوگوں تک  آلودہ پانی پہنچا ہے اور پانی استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب (SC/ST)  سے ہے۔ اور یہ   روزانہ مزدوری کرکے اپنا اور اپنے گھر  کا پیٹ پالنے والے لوگ ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ اسپتال میں ایڈمٹ لوگوں میں اسکول جانے والے 40 بچے بھی شامل ہیں۔

بتایا جارہا تھا کہ  ایک شخص کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کئے جانے پر کچھ شرپسندوں نے پانی میں زہر ملادیا  جس کی وجہ سے  لوگ بیمار ہوئے  اور موتیں ہوئیں، تاہم پانی کی جانچ کرنے پر  ایف ایس ایل رپورٹ میں تصدیق  ہوئی  ہے کہ پانی کے نمونے میں کوئی زہریلا کیمیکل  موجود نہیں تھا ۔ اسی  طرح    اس بات کی  بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ سانحہ پانی کی آلودگی کی وجہ سے ہی   پیش آیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ  قصوروار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اس تعلق سے پتہ چلا ہے کہ حکام  نے بعض لوگوں کو   خاطی مانتے ہوئے اُنہیں   اُن کی ذمہ داریوں سے معطل کردیا ہے۔ بعض لوگوں کو وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کی گئی ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈائرکٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سٹی میونسپل کونسل کمشنر، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر، ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سمیت عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں کہ  کواڑی گڑھٹّی   قصبہ میں پینے کے صاف   پانی کی فراہمی  کو یقینی بنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

وجے پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ؛ راستہ پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک نے ماری ٹکر

سڑک پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائک کی ٹکر میں بائک سوار سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی دیر رات  مُدے بِہال تعلقہ کے کونٹوجی دیہات میں پیش آیا۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

کنداپور سرکاری کالج پرنسپل کا ایوارڈ روک لیا گیا

آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔

کنداپور میں حجابی طالبات کو کالج گیٹ پر روکنے والے پرنسپل کو کانگریسی حکومت سے ملا ایوارڈ    

گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے ...

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کرناٹک کی ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کا تقرر

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔

بی زیڈ۔ ضمیر احمد خان کا ہبلی دورہ؛ بی جے پی کے ذریعہ ختم کئے گئے اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کو بحال کرنے کا کیا اعلان

کرناٹک کابینی وزیر برائے ہاوسنگ، وقف اور میناریٹی آفئیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اتوار کو ہبلی کا دورہ کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ  بی جے پی کے ذریعے ختم کئے گئے اقلیتی اسکالر شپ اسکیم کو  کرناٹک کی سدرامیا حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب ہم تقریباً 1,300 میڈیکل طلباء کو 5 ...