اندور میں آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ، 38 بچے اسپتال میں داخل، تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2024, 7:35 PM | ملکی خبریں |

اندور، 3/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ پیدا ہو گیا ہے۔ معاملہ ملہار گنج تھانہ حلقہ واقع آشرم کا ہے جہاں نہ صرف 5 بچوں کی موت ہو گئی ہے، بلکہ 38 بچے اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس آشرم کا نام ’شری یُگ پرُش دھام آشرم‘ ہے جہاں 5 معذور بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت واقع ہو گئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان بچوں کی موت کیوں ہوئی۔ مہلوک بچوں کی شناخت آکاش، کرن، شبھ، گووند اور رانی ہمانی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے تین بچوں کو مرگی کے جھٹکے آتے تھے۔ انتظامیہ معاملے کی تحقیق میں مصروف ہے۔ اس حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آشرم میں رہنے والے بچوں کو ٹھیک سے کھانا نہیں دیا جاتا تھا اس لیے وہ کمزور ہیں۔ اگر کوئی باہر کا آدمی بچوں کے لیے کھانا دیتا تھا تو اسے بغیر کسی جانچ کے ہی کھلا دیا جاتا تھا۔ حالانکہ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری راکیش سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ آشرم کے بچوں پر دوا کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے جس کا منفی اثر ان پر پڑا اور وہ موت کی نیند سو گئے۔ راکیش سنگھ نے آشرم میں میونسپل کارپوریشن کے پانی کی سپلائی کو لے کر بھی کئی طرح کے اندیشے ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں سے پانی گندا آ رہا تھا اور اس پانی کو پینے کے سبب بچوں کو ڈی ہائیڈریشن ہوا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

بہرحال، اندور کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ لگاتار بچوں کی صحت پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ جانچ کرنے والی ٹیم اس معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر کار کس کی لاپروائی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس درمیان ضلع اسپتال کے ڈاکٹر بھارت واجپئی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاک بچوں میں انیمیا تھا۔ بچوں میں خون کی کمی کے سبب وہ بہت کمزور تھے۔ ان کا وزن بھی بہت کم تھا۔ بچوں کو نہ ہی کوئی بیماری تھی اور نہ ہی ان کے جسم پر کوئی چوٹ کا نشان تھا۔ حالانکہ بچوں کے پیٹ میں تھوڑا سا فلوئڈ ضرور ملا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر اہلیہ سنیتا نے اٹھایا سوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان ...

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس ...

بی جے پی ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی کھائے گی شکست، احمد آباد میں راہل گاندھی کا دعویٰ

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔

پیپر لیک تنازعہ کے درمیان نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی، جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

  نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا ...