بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2024, 7:53 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 22 / نومبر (ایس او نیوز) عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس لاکھ روپے کی جائے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، سبسیڈی میں اضافہ جیسے کئی مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں ۔ سرکاری سطح پر ان مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔  ریاستی حکومت ٹّورزم کے فروغ اور ساحلی علاقے کو ترقی  دینے کے لئے پوری طرح کاربند ہے ۔ اس ضمن میں کی جا رہی بندرگاہوں کی ترقی کے ذریعے ماہی گیری کے لئے آسانیاں حاصل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے ماہی گیروں کے لئے 10 ہزار مکانات فراہم کرنے کا منصوبہ بھی  بنایا ہے اور جلد ہی ایک نئی سیاحت پالیسی کا نفاذ کرے گی، جس سے ساحلی  کرناٹکا  کے  نوجوانوں کو اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا، "ماہی گیروں کی اولاد کو بہتر روزگار کے لیے دوسرے اضلاع یا ریاستوں میں جانا پڑتا ہے۔ نئی سیاحت پالیسی انہیں اپنے ہی علاقوں میں بہتر مواقع فراہم کرے گی۔"

اپنے خطاب میں ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ماہی گیر طبقہ معاشی طور پر پسماندہ ہے، اور حکومت ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے نئے پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بندرگاہوں کی ترقی کے لیے سروے مکمل ہو چکا ہے، اور اڈپی، منگلور، اور اتر کنڑا کے ساحلی علاقوں میں نجی شراکت داری کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

    شیورام ہیبار کانگریس میں؟:    اس پروگرام میں بی جے پی کی ٹکٹ پر یلاپور حلقہ  سے منتخب ہونے والے  شیورام ہیبار نے شرکت کی اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کرنے کے علاوہ وہ اسٹیج پر موجود رہے ۔  ڈی کے شیو کمار نے اپنے خطاب کے دوران واضح انداز میں کہا :"اتر کنڑا کے عوام نے ہماری پارٹی کو 6 میں سے 5 اسمبلی سیٹیں دی ہیں ۔ شیورام ہیبار ہمارے اپنے ہیں ۔ بی جے پی سے جیتنے کے باوجود اب وہ کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔"    اس طرح ڈی کے شیو کمار نے کھلے عام شیو رام ہیبار کے لئے کانگریس میں داخلے کا راستہ صاف ہونے کا اعلان کر دیا ۔

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ  اور اندرون آبی نقل و حمل  منکال ویدیا نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں 13 بندرگاہوں کی ترقی کے لیے 650 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ مرڈیشور میں ایک نئی بندرگاہ تعمیر کی جائے گی، جس پر تقریباً 450 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اور یہ سیاحت اور مقامی ترقی کو فروغ دے گی۔منکال ویدیا نے کہا، "ماہی گیر ہماری قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت ضمانت اسکیموں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی زور دے رہی ہے۔"

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹیو ریفارمس کمیشن کے صدر آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ  ماہی گیر دنیا کی بہت بڑی طاقت ہیں ۔ یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔ وہ جرات مندانہ اور مشکلوں بھری زندگی گزارتے ہیں ۔ یہ لوگ کسی بھی حالت میں اپنی ذمہ داری فراموش نہیں کرتے ۔ 

    پروگرام کے دوران مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ماہی گیروں کی تہنیت کرنے کے علاوہ ماہی گیری کے زمرے میں بہت ساری سہولتیں تقسیم کی گئیں ۔  

    اس موقع پر کانگریس ایم ایل اے ستیش سئیل، بھیمنّا نائک کے علاوہ  ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائین، فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی صدر مالا نارائین راو، محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر دنیش کمار،  کانگریس ضلع صدر سائی گاونکر ، ضلع پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر ایشور کھانڈو اور کئی دیگر شامل تھے۔

پروگرام میں نہیں تھے کینرا ایم پی اور کمٹہ رکن اسمبلی :    حالانکہ عالمی یوم ماہی گیری کے حوالے سے حکومت نے ریاستی سطح کا 'مچھلی میلہ' پروگرام ضلع اتر کنڑا میں منعقد کیا تھا، مگر بی جےپی سے تعلق رکھنے والے  اُترکنڑا  کے رکن  پارلیمان  وشویشور ہیگڈے کاگیری اور کمٹہ حلقے کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی اس پروگرام سے غائب رہے ۔ البتہ بی جے پی سے جیت درج کرنے والے اُڈپی رکن اسمبلی یشپال سوورنا اور  ایم ایل سی گنپتی الویکر پرگرام میں موجود تھے ۔

ریاست کے مختلف اضلاع سے ہزاروں ماہی گیر اس تقریب میں شریک ہوئے، جہاں ان کے لیے خصوصی مچھلی کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو شاندار بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ  کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات

تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

بھٹکل: قوم و ملت کے عظیم رہنما جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن دبئی میں انتقال کرگئے

  قائد قوم و قائد ملت اور ساحل آن لائن سمیت کئی دیگر تعلیمی و سماجی اداروں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن المعروف جناب سی اے خلیل  بھاو (86 سال) مختصر علالت کے بعد  ،  دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

پنجی : خلیجی ملک میں ملازمت کے نام پر جسم فروشی کے لئے خواتین کو بھیجنے والا گروہ بے نقاب - دو ملزمین گرفتار

گوا کی پولیس نے خلیجی ممالک میں گھریلو خادمہ کی ملازمت کے لئے خواتین کو   بھیجنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سید عبداللہ شیخ (58 سال) اور مستان خان پٹھان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا23- 24 نومبر کو بنگلورو میں ہوگا 29واں اجلاس عام؛ نئے ارکان کا بھی ہوگا انتخاب

بنگلورو میں منعقد ہونے والے آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے سلسلے میں مجلس استقبالیہ برائے اجلاس عام کی جانب سے بنگلور وپریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب اور بورڈ کے سکریٹری ...

غلط معلومات پر بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف کارروائی: وزیر داخلہ پر میشور

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشورنے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین، زمیندار اور دو گاڑیوں کے مالکان غلط معلومات فراہم کر کے بی پی ایل کارڈ حاصل کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈانڈیلی میں اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز 

  ڈا نڈیلی میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ،جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے پروفیسرس نے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اردو ...

اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد پر توہین آمیز تبصرہ، ہندوتوا کارکن گرفتار

کرناٹک سے تعلق رکھنے والا شدت پسند اور متنازع ہندوتوا کارکن پونیت کیریہلی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کرناٹک پولیس نے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پونیت کیریہلی گزشتہ سال مانڈیا میں مویشی تاجر ...

مذہبی معاملات میں ہم کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ،ٹمکور میں تحفظ اوقاف اور تحفظ شریعت اجلاس سے علماء و عمائدین کا خطاب

 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  ٹمکور شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ "تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف" اجلاس عام کے دوران علماء اور عمائدین کی موجودگی میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ ملک کے مسلمان کسی بھی حالت میں مذہبی معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور متحدہ طور پر مذہب پر ہو ...