وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا نے کہا : ماہی گیری کے لئے منظور ہوئے 3000 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2024, 11:43 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 11 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے گورٹے میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے بندرگاہ ، ماہی گیری و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے  ریاست کے ماہی گیروں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستی محکمہ ماہی گیری نے مختلف علاقوں میں کئی منصوبے منظور کیے ہیں، جس پر 3000 ہزار کروڑ خرچ ہونگے ۔
    
وزیر موصوف نے حکومت کرناٹکا، اتر کنڑا ضلع پنچایت اور محکمہ ماہی گیری کے بینر تلے  گورٹے کراس پر واقع ایم ایم ریسارٹ میں  منعقدہ 'یوم مچھلی پالن 2024' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 13 بندرگاہوں کو ترقی دینے کے لئے فنڈ منظور ہوا ہے ۔ ہر سال کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ریاست کے ماہی گیروں کے لئے 10 ہزار 'مستیہ آشریہ' مکانات، 100 'مستیہ واہان' (مچھلی فروشی کی گاڑیاں) دئے گئے ہیں ۔ مچھلیوں کی افزائش کے لئے 57 مقامات پر مصنوعی چٹانیں سمندر میں اتاری گئی ہیں ۔ 
    
سی ایمبولینس، فوڈ پارک اور ریسرچ سینٹر :انہوں نے بتایا کہ اب فی ایمبولینس پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے 'سی ایمبولینس' منصوبے کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ بیندور میں 'سی فوڈ پارک' قائم ہونے والا ہے جس کے لئے 1000 کروڑ روپے منظور کیے جارہے ہیں ۔ اس کے لئے 35 ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا ۔ اس کے علاوہ ہوناور کے منکی میں ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ مرڈیشور میں بندرگاہ کی تعمیر کے لئے تین مہینے کے اندر ٹینڈر طلب کیا جائے گا ۔ 
    
اس موقع پر محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر دنیش کمار کلّیر تعارفی خطاب کیا ۔ منگلورو کی ایکویٹک بایولوجی اینڈ فشریز یونیورسٹی کے پرنسپال شیو کمار نے موضوعاتی لیکچر دیا ۔ محکمہ ماہی گیری کے جوائنٹ ڈائریکٹر ببین بھوشنّا نے استقبال کیا ۔ 
    
پروگرام میں ماہی گیر تنظیموں کے لیڈر، پنچایتوں کے ذمہ داران اور محکمہ ماہی گیری کے افسران موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...