انتخابی مہم کا آخری دن، بدھ کو مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں پولنگ

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2024, 11:41 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 18/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )مہاراشٹر میں ایک مرحلے کی پولنگ، جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ، اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات اور دیگر ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم آج یعنی پیر کی شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد 20 نومبر بدھ کو تمام انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔ مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔ انتخابی مہم کے آخری اتوار پر تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جہاں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اہم رہنماؤں نے تشہیر کی، اور جھارکھنڈ میں بھی انتخابی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔

  انتخابی، معاشی، سیاسی اور سماجی لحاظ سے انتہائی اہم ریاست مہاراشٹر میں تقریباً تمام پارٹیوں نے زوردار طریقے سے انتخابی مہم چلائی۔ اس سلسلے میں راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے پونے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی کا انتخاب ملک کی سمت طے کرے گا۔ مہا یوتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے لوگ ہوشیار ہیں اور وہ مہایوتی حکومت کو پسند نہیں کرتے جو مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکا رہی ہے۔ 

 شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے گجرات کے سرحد کےقریب واقع مہاراشٹر کے صنعتی علاقے بوئیسر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پرشدید تنقیدیں کیں۔ انہوں نے پال گھر میں بنائے جارہے وادھوان بندرگاہ پروجیکٹ کو حکومت میں آنے پر منسوخ کرنے کا وعدہ کیا۔ ادھو نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے کوئی نیا روزگار تو نہیں ملے گی بلکہ اس کی وجہ سے ماہی گیر کمیونٹی کو جو روزگار میسر ہے وہ بھی ختم ہو جائےگا اور اس کا براہ راست فائدہ گجرات کے ماہی گیر اٹھائیں گے۔ بی جے پی کا یہی مقصد ہے کہ وہ تمام روزگار اور کمپنیاں گجرات لے کر جائے۔ 

 این سی پی سربراہ شرد پوار جو پوری قوت کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اپنے مخالفین کو اپنے جوش و خروش سے نروس کررہے ہیں، نے بارہ متی میں ریلی کرتے ہوئے اجیت پوار کے خلاف مہم چلائی۔ انہوں نے یہاں اجیت پوار پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اجیت پوار نے این سی پی کا نظریہ کب کا چھوڑ دیا ہے۔ اس لئے ان سے مفاہمت کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہو تا۔ بارہ متی میں جو مقابلہ ہے وہ نظریات کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہاں کے عوام درست نظریےپر قائم افراد کو ہی جیت دلائیں گے۔ شرد پوار نےبارہ متی کے علاوہ پونے میں بھی عوام سے اپیلیں کیں ۔ 

 جھارکھنڈ میں بھی دوسرے مرحلے کی ۳۸؍ سیٹوں کے لئے انتخابی مہم پیر کی شام ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، سابق وزیر اعلیٰ بابو لال مرانڈی، سدیش مہتو، رویندر ناتھ مہتو،حفیظ الحسن،کلپنا سورین، سیتا سورین اور دیگر اہم ناموں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔ جھارکھنڈ بی جے پی نے جے ایم ایم حکومت پر بیرونی دراندازوں کو بڑھاوادینے اور منہ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگاکر اپنی انتخابی مہم چلائی ہے جبکہ ہیمنت سورین اپنے ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ مہاراشٹر کی طرح جھارکھنڈ کے الیکشن کو بھی بی جے پی نے بری طرح سے پولرائز کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

 اتر پردیش کی ۹؍ اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی الیکشن کے لئے جاری انتخابی مہم بھی پیر کی شام ختم ہو جائے گی۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی اور بی جے پی میں براہ راست مقابلہ ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی کے بہترین مظاہرہ کے بعد یہ ضمنی الیکشن ۲۰۲۷ء میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کا سیمی فائنل قرار دیا جارہا ہے۔ کانگریس یہاں الیکشن نہیں لڑ رہی ہے اس نے سماج وادی پارٹی کو مکمل حمایت دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

رندیپ سنگھ سرجے والا کا الزام، کہا: مہاراشٹر میں سیاسی آشیرواد سے بندوق کلچر اور غنڈہ گردی کا آغاز ہوا

بی جے پی کی شندے حکومت کے تحت ممبئی اور مہاراشٹر میں غنڈہ گردی میں اضافہ ہو چکا ہے اور خطرناک مجرم آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ لارنس بشنوئی جیسے بدنام مجرم سابرمتی جیل سے بالی ووڈ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، فیس بک لائیو پر قتل کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، تھانے میں کھلی فائرنگ کی جا رہی ...

جھارکھنڈ: الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے اشتہار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا، ہٹانے کا حکم

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے، اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ اس دوران بی جے پی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی تشہیر کے لیے مختلف اشتہارات، ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر چکی ہیں۔ تاہم، جھارکھنڈ میں بی جے پی کے ایک اشتہار نے ...

ریونت ریڈی کا بڑا بیان، کہا: کانگریس کا ماڈل ہی ہندوستان کا حقیقی مستقبل، گجرات ماڈل ناقابل قبول

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ انتخابی مہم کے لیے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی ناگپور پہنچے، جہاں انہوں نے کانگریس امیدوار کے حق میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بی جے پی پر سخت حملے کرتے ہوئے ...

منی پور: این پی پی نے بیرین سنگھ حکومت کی حمایت واپس لی، تشدد پر قابو پانے میں ناکامی پر تنقید

منی پور میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) اور بی جے پی کا اتحاد ختم ہو گیا ہے۔ این پی پی نے بیرین سنگھ حکومت سے حمایت واپس لے لیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو لکھے خط میں این پی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرین سنگھ کی حکومت منی پور میں تشدد روکنے میں ناکام رہی ہے۔ کونراڈ ...