خواتین ووٹرز ہیرس کی طرف، مرد ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کے حق میں

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 7:02 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن ،5/نومبر (ایس او نیوز/ ایجنسی)ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کملا ہیرس کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سروے اور تجزیوں کے مطابق، دونوں امیدواروں کے درمیان قومی سطح پر اور خاص طور پر پنسلوانیا، مشی گن، اور نارتھ کیرولائنا جیسی ریاستوں میں سخت مقابلہ جاری ہے، جہاں کے نتائج انتخابات کے حتمی نتیجے پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کی آخری ریلی فلاڈیلفیا، پنسلوینیا میں منعقد کی، جس میں انہیں لیڈی گاگا، رکی مارٹن اور اوپرا ونفری جیسی مشہور شخصیات کی حمایت حاصل رہی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی آخری ریلی گرینڈ ریپڈز مشی گن میں نکالی، جہاں انہوں نے اپنے بنیاد پرست ووٹرز کو امریکا کو دوبارہ مضبوط بنانے کا عزم دلایا۔دونوں امیدوار ان ریاستوں کے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقاریر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے اور اسے ’امریکا کے لیے خطرہ‘ قرار دیا۔

انہوں نے یوایف سی UFC فائٹرز کو سرحدوں پر تعینات کرنے کی تجویز بھی دی، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی اس قسم کی بیان بازی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تبدیلی اس انتخاب میں ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، ہیرس کا منصوبہ ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انفلیشن ریڈکشن ایکٹ پر عمل درآمد جاری رکھیں گی اور ماحول دوست پالیسیوں کو فروغ دیں گی۔

ٹرمپ اس کے برعکس توانائی کی خود مختاری کے لیے فریکنگ کو بحال کرنا چاہتے ہیں اور پیرس معاہدے سے دوبارہ علیحدگی اختیار کرنے کے خواہاں ہیں، یہ مو?قف انہیں قدامت پسند ووٹرز کی حمایت میں مدد دے سکتا ہے۔دونوں امیدواروں کے مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے مو?قف نے مسلم ووٹرز پر اثر ڈالا ہے۔ہیرس کا فلسطین اسرائیل تنازع پر معتدل موقف اور اسقاطِ حمل کی حمایت کچھ مسلم ووٹرز کو ان سے دور کر رہا ہے، جبکہ ٹرمپ کا قدامت پسند اور اسرائیل کے حق میں مضبوط مو قف ان کے مخصوص ووٹرز میں مقبولیت بڑھا رہا ہے۔

ٹرمپ کے جنگ نہ کرنے کے وعدے کو بھی مسلم ووٹرز مثبت نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔خواتین کے حقوق اور اسقاطِ حمل کے معاملات اس انتخاب میں انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ہیرس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اسقاطِ حمل کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی حمایت کریں گی۔اس کے برعکس ٹرمپ نے اسقاطِ حمل کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چند میزائل ہماری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے: ایران کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر نہ سمجھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد ...

امریکی صدارتی انتخاب: ہیرس اور ٹرمپ کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر، مختلف مسائل پر زبردست بحث

آج کے انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں نے سوئنگ ریاستوں کا دورہ کیا اور اپنی توجہ ان ریاستوں پر مرکوز رکھی۔ عوامی جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن حریف سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایریزونا اور نیواڈا میں تقریباً ایک دوسرے کے برابر ہیں۔ یہ ...

اقوام متحدہ کی رپورٹ: شمالی غزہ میں شہری زندگی خطرے میں، فوری امداد کی ضرورت

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے ...

ماسکو کی جانب سے امریکی انتخابات سے متعلق جعلی ویڈیوز میں روس کے ملوث ہونے کی تردید

روس نے سنیچر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات کے متعلق جعلی ویڈیوز کے پیچھے کوئی کردار ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں کیریبئن ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد مرتبہ ووٹ دیا ہے،

اقوام متحدہ: سوڈان میں بھوک اور ہیضہ کی وباء میں مسلسل اضافہ جاری

یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں ناقص تغذیہ، بھوک اور بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے اشارہ دیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جہاں کی نصف سے زیادہ آبادی شدید بھوک کا سامنا کر رہی ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: انڈیا الائنس نے اپنا منشور جاری کیا، بڑے وعدوں کا اعلان

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اور اس پس منظر میں انڈیا الائنس نے آج اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ریاست میں سلنڈر اور سرنا دھرم کوڈ 450 روپے میں فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ...

آندھرا میں سیلاب سے تحفظ کے لیے نائیڈو حکومت کا نیدرلینڈز کا جدید آبی نظام اختیار کرنے کا فیصلہ

آندھرا پردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی آر ڈی اے) نے پیر کو ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں رنگ روڈ کی تعمیر اور آبی ذخائر کے نظام کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ...

یوپی میں ڈی جی پی تقرری کا اختیار مرکز سے یوگی حکومت کو منتقل، اکھلیش کی جانب سے اعتراض

یوگی حکومت نے ضمنی انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب اتر پردیش میں ڈی جی پی کی تقرری کا اختیار مرکز کے بجائے یوپی حکومت کے پاس ہوگا۔ پیر کو کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق اب یو پی ایس سی کو پینل نہیں بھیجا جائے گا۔ اس فیصلے پر سابق ...

مودانی گروپ نے جھارکھنڈ میں کسانوں کی زمین حاصل کی، لیکن معاوضہ نہیں دیا: جے رام رمیش کی مودی حکومت پر تنقید

کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت اور اڈانی گروپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں کسانوں کی زمین زبردستی حاصل کی گئی ہے لیکن انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا، جو کہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ جے رام رمیش نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو ...

وکی پیڈیا کو حکومت ہند کا نوٹس: غلط اور گمراہ کن معلومات پر وضاحت طلب

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر کارروائی کے بعد، مرکزی حکومت نے اب وکی پیڈیا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے وکی پیڈیا کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں بعض شکایات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وکی پیڈیا پر الزام ہے کہ وہ جانبدارانہ اور غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ...