جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہمارا اگلا چیلنج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2024, 12:48 PM | ملکی خبریں |

سری نگر، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات کا انعقاد اور اس میں کامیابی ہماری جدوجہد کی ابتدائی مراحل ہیں، اور مستقبل میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کا سب سے بڑا چیلنج جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کروانا ہے تاکہ عوامی حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دھونس، دباؤ، تنگ طلبی اور ہراسانی سے نجات کے لیے ریاست کا درجہ حاصل کرنا بہت اہم ہے۔

انشاءاللہ عنقریب ہی عوامی مشکلات اور مصائب کا خاتمہ ہوگا اور عوامی نمائندہ سرکار ہر صورت میں عوام کیلئے کام کریگی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آئینی حقوق طاقت کے بل بوتے پر چھینے گئے ۔ اپنے آئینی او رجمہوری حقوق کی بحالی کے مطالبے سے انحراف کرنے کا سوال ہی نہیں ہے اور ہم ہر حال میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لیکن اس کے لئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج سے ہمیں صاف طور پر دیکھنے کو ملا کی کہ بی جے پی نے کس طرح سے جموں کے بعض اضلاع میں فرقہ پرستی پیوست کی ہے۔ بی جے پی نے جموں کیساتھ کیا سلوک کیا، کس طرح اس خطے کی معیشت کو ختم کردیا، کس طرح سے جموں اور ڈوگروں کے حقوق سلب کئے لیکن بھاجپانے پھر بھی ہندتوا کے نام پر ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر میں اس فرقہ پرستی کے رجحان کا قلع قمع کرناہے اور جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں کو دور کرنا ہے۔ ہمیں نفرت کی دیواروں کو توڑنا ہے اور ایسے عناصر کیخلاف صف آراءہونا ہے جو اس ریاست کو فرقہ پرسی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سب کو ساتھ لیکر حکمرانی کریگی اور ہم اپنے مخالفین کیساتھ بھی مساوات پر مبنی سلوک روا رکھیں گے، جس کا درس ہمیں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے دیا ہے۔ الیکشن نتائج کے چوتھے روز بھی آج سینکڑوں کی تعداد میں ریاست بھر سے لوگ، پارٹی لیڈران، کارکنان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان بلیو لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش میں مبتلا ہے: وزارت خارجہ

مرکزی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بلیو لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہندوستان کو تشویش ہے۔ بلیو لائن ایک بین الاقوامی سرحد نہیں بلکہ 160 کلومیٹر طویل انخلاء کی حد ہے، جسے 2000 میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد طے کیا گیا ...

دہلی میں سردیوں کی شروعات، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم میں مزید تبدیلی کی توقع

  راجدھانی  دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کو موسم کی پہلی تبدیلی محسوس کی گئی، جب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ ...

ریلوے حادثات میں اضافہ: راہل گاندھی کی حکومت پر شدید تنقید، جوابدہی کا مطالبہ

ملک میں مسلسل پیش آنے والے ٹرین حادثات کے معاملے میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، اور سوال کیا کہ آخر کتنے خاندانوں کی ...

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ کئی اہم سیاسی شخصیات اور بی جے پی کے سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ حلف برداری کی تقریب 15 اکتوبر کو ہوگی، لیکن بی جے پی نے اب 17 اکتوبر کی تاریخ کو ...

ایئر انڈیا ایکسپریس کی تریچی ایرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ کی مہارت سے 140 جانیں بچ گئیں، طیارہ تین گھنٹے تک ہوا میں چکر لگاتا رہا

تمل ناڈو کے تریچی ایئرپورٹ پر جمعہ، 11 اکتوبر کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلائٹ نمبر آئی ایکس 613 نے شام 5:40 پر تریچی سے شارجہ کے لیے اڑان بھری، لیکن پرواز کے دوران پائلٹ نے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی محسوس کی۔ اس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ...

رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد نول ٹاٹا بن گئے ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیرمین

   نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جو رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد ان کے بھائی کے طور پر اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ ٹاٹا ٹرسٹ نے انہیں جانشین مقرر کیا تھا۔ جمعہ، 11 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد نئے جانشین کا انتخاب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نول ٹاٹا ...