تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2024, 12:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ مہاپنچایت میں مختلف کسان رہنماؤں نے خطاب کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۱۷؍ نومبر کو لالہ لاجپت رائے کی برسی کے موقع پر کسان ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کریں گے۔ اس کے علاوہ، ۲۵؍ نومبر کو سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے تعاون سے یوم احتجاج منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ فروری ۲۰۲۵ء میں کسان ملک بھر کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں راج بھون کے سامنے احتجاج کریں گے۔

 اے آئی کے کے ایم ایس کی طرف سے بلائی جانے والی اس مہاپنچایت میں پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، ادیشہ، کرناٹک، کیرالا اور مغربی بنگال سمیت ۲۱؍ ریاستوں کے ہزاروں کسانوں اور کھیت مزدوروں نے شر کت کی۔ 

 مہاپنچایت میں کسان یونین کے لیڈرجے کرن مانڈوتھی نے کسانوں کی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس دوران ایم ایس پی پر قانون بنانے ، بجلی بل۲۰۲۳ء کو منسوخ کرنے، اسمارٹ میٹر اسکیم کو واپس لینے، زرعی آلات اور کھاد وغیرہ کو سستا کرنے، کسانوں کو قرض سے نجات دلانے، پنشن دینے نیزسنگھو اور ٹکری بارڈر پر کسان تحریک کے شہید کسانوں کی یادگار تعمیر کرنے وغیرہ کے مطالبات پر تحریک تیز کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ 

مہا پنچایت میں آسام کی برہم پتر ندی کی وادی میں ہر سال سیلاب سے ہونے والی بڑی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور قرارداد منظور کی گئی۔ اس دوران مرکزی ٹریڈ یونینوں نے ملک میں ۴؍ لیبر کوڈز پر پابندی لگانے کے مطالبے کی حمایت کی۔ 

 اے آئی کے کے ایم ایس کے جنرل سیکریٹری شنکر گھوش نے اپنے افتتاحی خطاب میں مرکز ی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کو کسانوں کے دکھ اور تکلیف کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے فوری طور پر اس کیخلاف ایک طاقتور کسان تحریک چلانےپر زور دیا۔ 

  کلیدی مقرر کے طور پر کسان لیڈر اور اے آئی کے کے ایم ایس کے صدر ستیوان نے بی جے پی حکومت کی زرعی پالیسیوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نےکہاکہ آج کے دور میں کسانوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ کسان لیڈر نےایس کے ایم کے بینر تلے مشترکہ کسان تحریک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں  نے مطالبہ کیا کہ کسانوں اور دیہی علاقوں کے زمین سے محروم غریبوں کو قرض سے نجات دلائی جائے۔ اس طبقے کےا فراد کو ۶۰؍ سال کی عمر ہونے پر انہیں ۱۰؍ ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے۔ 

 ایس کے ایم کے دیگر اہم لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال، جوگندر سنگھ اورگاں اور پریم سنگھ گہلاوت نے بھی کسان مہاپنچایت سے خطاب کیا۔ کسان لیڈر اشوک دھاولے کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ کسان مہاپنچایت کے صدر رگھوناتھ داس نے کسانوں سے کسان تحریک کے شہیدوں کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے ۵ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نگرانی چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے کی، جس میں ...

مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے ...

چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ...

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو ...

دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ...