کاروار ایم ایل اے ستیش سیئل کے خلاف ریاستی الیکشن کمیشن کے پاس شکایت  - حلف نامہ میں حقائق چھپانے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2023, 11:19 AM | ساحلی خبریں |

بینگلورو،  26 / ستمبر (ایس او نیوز)  انکولہ - کاروار حلقہ سے کانگریسی ایم ایل اے ستیش سیئل کے خلاف ریاستی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ ستیش نے اسمبلی انتخاب کے وقت جو حلف نامہ داخل کیا تھا اس میں بعض حقائق کو چھپایا گیا ہے ۔
    
بینگلورو کے شیشادری پورم میں مقیم سرینواس نامی شخص نے جو شکایت درج کروائی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ستیش سئیل  نے اپنے حلف نامہ میں اپنی بیوی کلپنا سائل کے نام پر موجود ملیکا ارجنا شپنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے تعلق سے معلومات درج نہیں کی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی کے مالی لین دین سے تعلق رکھنے والے بینک کھاتے کی تفصیلات بھی درج نہیں کی ہے ۔ اس سے یہ معاملہ مشکوک ہوجاتا ہے ۔
    
شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ملیکا ارجنا شپنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے نام پر موجود زمین کو گروی رکھتے ہوئے ایم ایل اے ستیش سسئیل نے 63,90,19,813 روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے ۔ مگر تیس سال کے لئے لیز پر لی گئی زمین کو گروی رکھنا غیر قانونی عمل ہے ۔ ستیش نے حلف نامہ میں کریڈٹ کے سلسلے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے بلکہ صرف سیونگس کی تفصیلات بتائی گئی ہے ۔ اس بنیاد پر شکایت کنندہ سرینواس نے الیکشن کمیشن سے ستیش سئیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ حال ہی میں انتخابی حلف نامہ میں تفصیلات ظاہر نہ کرنے کے جرم میں ہائی کورٹ نے جے ڈی ایس کے رکن پارلیمان اور دیوے گوڈا کے پوتے پرجاول ریونّا کے خلاف ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمانی رکنیت کو باطل قرار دیا تھا ۔ لیکن سپریم کورٹ میں اپیل کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اسٹے مل گیا ہے ۔  اس کے علاوہ انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کو کوکرس تقسیم کرنے پر وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے خلاف بھی الیکشن کمیشن کے پاس بدعنوانی کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔