احمد آباد میں فرضی عدالت کا پردہ فاش، جج بن کر متعدد آرڈرز جاری کرنے والے ملزم کی گرفتاری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2024, 1:32 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)گجرات میں فرضی پی ایم او آفیسر، نقلی آئی اے ایس اور فرضی آئی پی ایس کے بعد اب ایک اور حیرت انگیز معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ احمد آباد پولیس نے شہر کے سول کورٹ کے سامنے چل رہی ایک فرضی عدالت کو پکڑ لیا ہے، جو کافی عرصے سے کام کر رہی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماریس کرشچین نامی شخص نے متنازعہ زمینوں سے متعلق متعدد آرڈرز جاری کیے، جو بعض صورتوں میں ڈی ایم آفس تک بھی پہنچے اور کچھ منظور بھی ہوئے۔ جب یہ معاملہ احمد آباد سٹی سول سیشنس کورٹ میں آیا تو جانچ کے بعد رجسٹرار نے کارنج پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ماریس کو گرفتار کر لیا۔ احمد آباد میں فرضی عدالت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

گجرات پولیس نے پیر کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گاندھی نگر میں ایک شخص نے اپنے دفتر میں فرضی ٹریبیونل قائم کر لیا تھا۔ ساتھ ہی خود کو اس کا جج پیش کرکے اس نے حقیقی عدالت جیسا ماحول بنایا اور کئی آرڈر بھی پاس کر دیے۔ پولیس کے مطابق ملزم ماریس سیموئل کرشچین نے 2019 میں سرکاری زمین سے جڑے ایک معاملے میں اپنے موکل کے حق میں حکم پاس کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ فرضی عدالت کم سے کم پانچ برسوں سے چل رہی تھی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق احمد آباد پولیس نے ماریس سیموئل کرشچین کو مبینہ طور سے ایک ثالثی ٹریبیونل کے جج کے طور پر خود کو پیش کرنے اور فرضی حکم پاس کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کرشچین نے دعویٰ کیا تھا کہ قانونی تنازعات کا نپٹارہ کرنے کے لیے ایک ثالثی عدالت نے اسے ثالث مقرر کیا ہے۔

احمد آباد شہر کے سول کورٹ کے رجسٹرار کے ذریعہ کرنج تھانہ میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد اس شاطر ٹھگ کے خلاف کارروائی کی گئی اور فرضی عدالت کا انکشاف ہوا۔ بیان کے مطابق ماریس سیموئل کرشچین پر دفعہ 170 اور 419 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کرشچین ان لوگوں کو پھنساتا تھا جن کے زمینی تنازع سے متعلق معاملے شہر کے سول کورٹ میں زیر التوا تھے۔ وہ اپنے موکلوں سے ان کے معاملے کو سلجھانے کے لیے فیس کے طور پر ایک مقرر رقم لیتا تھا۔

پولیس کے مطابق کرشچین پہلے خود کو عدالت کے ذریعہ مقرر ایک سرکاری ثالث کے طور پر بتاتا تھا پھر اپنے موکلوں کو گاندھی نگر واقع اپنے دفتر میں بلاتا تھا۔ اس دفتر کو اس نے بالکل عدالت کی طرح بنایا ہوا تھا جہاں وہ دیگر عدالتوں کے جیسے آرڈر پاس کرتا تھا۔ کرشچین کے ساتھی عدالت کے ملازم یا وکیل کے طور پر کھڑے ہوکر ایسا ماحول بناتے تھے کہ کارروائی حقیقی معلوم پڑتی تھی۔

2019 میں کرشچین نے اسی طریقہ کار کا استعمال کرکے اپنے موکل کے حق میں ایک حکم پاس کیا تھا۔ یہ معاملہ ضلع کلکٹر کے ماتحت ایک سرکاری زمین سے متعلق تھا۔ ثالثی اور صلح قانون کے تحت کسی بھی عدالت کے ذریعہ جاری کسی بھی اتھاریٹی یا حکم کے بغیر کرشچین نے اپنے موکل سے کہا تھا کہ حکومت کے ذریعہ اسے سرکاری ثالث مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد ٹھگ نے اپنی عدالت میں فرضی کارروائی شروع کی اور اپنے موکل کے حق میں ایک حکم پاس کر دیا۔ اس حکم میں کلکٹر کو اس زمین کے محصولات ریکارڈ میں اپنے موکل کا نام جوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس حکم کو نافذ کرنے کے لیے کرشچین نے ایک دیگر وکیل کے توسط سے شہر کی سول عدالت میں اپیل داخل کی اور اپنے ذریعہ پاس اس دھوکہ دہی والے حکم کو بھی منسلک کیا۔

حالانکہ عدالت کے رجسٹرار ہاردک دیسائی کو حال ہی میں پتہ چلا کہ نہ تو کرشچین ثالث ہے اور نہ ہی اتھاریٹی کا حکم حقیقی ہے۔ بیان کے مطابق اس کی شکات کے بعد کرنج پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور ٹھگ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف 2015 میں احمد آباد شہر کے منی نگر پولیس تھانہ میں دھوکہ دہی کی شکایت پہلے سے ہی درج ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جنرل اوپیندر دویدی کی جانب سے سخت بیان

مشرقی لداخ میں تعطل کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور چین کے درمیان معاہدے کے بعد، ہندوستانی فوج کے جنرل اوپیندر دویدی نے اہم بیان دیا ہے۔ منگل، 22 اکتوبر 2024 کو، انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ہندوستانی افواج تب ہی چین سے پیچھے ہٹیں گی جب لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال ...

یوپی حکومت نے انکاؤنٹر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں

یوپی پولیس کے انکاؤنٹر کے حوالے سے اٹھتے سوالات کے تناظر میں یوگی حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ڈی جی پی کی جانب سے دی گئی ہیں، جن کے مطابق انکاؤنٹر کرنے والی ٹیم کو مجرم کے مرنے یا زخمی ہونے کی صورت میں انکاؤنٹر کی جگہ کی ویڈیو گرافی کرنا ہوگی۔ نئے رہنما خطوط ...

اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی نے نواب ملک کی بیٹی کو امیدوار نامزد کیا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اجیت پوار نے نواب ملک کی بیٹی، ثنا ملک شیخ، کو ممبئی کے انوشکتی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ثنا ملک 23 اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نواب ملک کی پارٹی میں سرگرمیوں کے باعث بی جے پی کی قیادت بے ...

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ’جی آر اے پی-2‘ کے تحت نئی پابندیاں اور ہدایات جاری

دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر آج، 22 اکتوبر 2024، جی آر اے پی (گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے دوسرے مرحلے یعنی جی آر اے پی-2 کو نافذ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک بڑھ کر 300 سے تجاوز کر چکا ہے۔ ...

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا ساگر بنگلے پر احتجاج

ہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے 99 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست اتوار کو جاری کی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے نام اس فہرست میں شامل تھے، انہوں نے راحت کی سانس لی، لیکن جن کا نام شامل نہیں تھا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے۔

ہریانہ: پرالی کے دھوئیں سے پریشان، 24 افسران اور ملازمین معطل

ہریانہ میں پرالی جلانے پر پابندی عائد ہے، لیکن اس میں خاطر خواہ کمی نظر نہیں آ رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے محکمہ زراعت کے 24 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منگل کو حکومت نے ان 24 ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جن میں ایگریکلچر ڈیولپمنٹ افسر سے لے کر ...