کرناٹکا اسمبلی انتخابات؛ الیکٹورل لسٹ میں نام درج کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل؛ عوام الناس موقع سے فوری فائدہ اُٹھائیں؛ گلف کے حضرات ویب سائٹ کے ذریعے نام شامل کریں
بھٹکل 9/ اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ چونکہ انتخابات آئندہ ماہ 10/مئی کو ہوں گے، اس لئے آنے والے انتخابات میں حصہ لینا ہے تو ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں ووٹرلسٹ میں اپنا نام درج کرائیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے بتایا کہ جن لوگوں نے ووٹرلسٹ میں نام درج نہیں کرایا ہے اُن کے لئے آخری موقع ہے کہ وہ کل یعنی 10/ اپریل تک اپنے نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔ اس کے بعد نام درج کرانے کی صورت میں آنے والے انتٓخابات میں ووٹنگ نہیں کرسکیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اپنا نام درج کرانے کے لئے فارم نمبر 6 کو پُر کرکے پولنگ بوتھ میں موجود بلاک لیول آفسر (بی ایل او) کو دینا ہے ۔ اگر بلاک لیول آفسر پولنگ بوتھ پر دستیاب نہیں ہے تو سیدھے تعلقہ انتظامیہ بلڈنگ ( منی ودھان سبھا بلڈنگ) میں سکینڈ فلور پر انتخابی کمرے میں فارم جمع کراسکتے ہیں۔ کل 10 اپریل تک اگر نام درج کراتے ہیں تو 10 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا حق ملے گا، ورنہ 10 اپریل کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر انتخابات ختم ہونے کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔
English News: Enrol names in voters’ list by April 10, says Bhatkal AC
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ویب سائٹ https://ceo.karnataka.gov.in یا https://www.nvsp.in پر جاکراپنا نام چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کا نام ووٹرلسٹ میں شامل ہے یا نہیں۔ اگر بالفرض ووٹنگ لسٹ میں نام نہیں مل رہا ہے تو 10/ اپریل سے پہلے پہلے فارم 6 کے ذریعے ویب سائٹ پر بھی اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔ ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کے لئے ویب سائٹس، https://www.nvsp.in یا https://www.nvsp.in موبائل ایپ پر بھی جاسکتے ہیں۔ یا پھر بھٹکل منی ودھان سبھا عمارت کے سکینڈ فلور پر پہنچ کر فارم نمبر 6 پُر کرکے جمع کرائیں۔
Related News: Bhatkal Honnavar Assembly Constituency has 2.19 lakh voters: AC Mamata Devi