چار ریاستوں کے انتخابی نتائج؛ تلنگانہ کو چھوڑ کر ایم پی، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی درج کررہی ہے جیت
نئ دہلی 3ڈسمبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں اتوار صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور ابتدائی رحجانات سے پتہ چلا ہے کہ صرف تلنگانہ کو چھوڑ کر دیگر تین ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کافی آگے چل رہی ہے اور آثار بتارہے ہیں کہ ان تین ریاستوں میں بی جے پی شاندار جیت درج کرنے والی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ صرف تلنگانہ میں کانگریس جیت درج کرسکتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس 65 سیٹوں پر، بی آر ایس 43 سیٹوں پر اور دیگر پارٹیاں یا آزاد نمائندے وغیرہ 12 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔دوپہر ایک بجے تک ملی اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی 164 سیٹوں پر جبکہ کانگریس 61 سیٹوں پر آگے چل رہی تھی، راجستھان میں بی جے پی 115 سیٹوں پر اور کانگریس 70 سیٹوں پر آگے چل رہی تھی جبکہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی 59 سیٹوں پر اور کانگریس 29 سیٹوں پر آگے تھی۔