آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کرناٹک کی ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کا تقرر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2024, 8:59 PM | ریاستی خبریں |

اُڈپی3/ستمبر (ایس او نیوز) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔ جس میں مندرجہ ذیل اراکین کا انتخاب کیا گیا:

 یاسین بھکبا (ہوناور)،  محمد رضا مانوی (بھٹکل)، اسلم ہائیکاڈی (اُڈپی)، افتخار احمد (ہُمناباد)،  ڈاکٹر مبین  (اُلّال)،  سلیم پاشا (رائچور)،  محمد الطاف امجد (بسواکلیان)، محبوب الحق (بنگلور)، مختار احمد کوتوال( نول گند)،  خالد پرویز (کلبرگی)، محمد عمر شیخ (وجے پورا)۔

انتخابات کی نگرانی مرکزی سیکرٹری  شاکر حُسین صاحب اور آندھرا پردیش آئیٹا کے ریاستی صدر عبدالرزاق صاحب نے کی۔ مولانا عبدالغفار حامد عمری ، ریاستی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک شعبہ تعلیم، نے کلیدی خطاب کیا۔ آئیٹا کرناٹک کے ریاستی صدر محمد رضا مانوی  نے افتتاحی کلمات پیش کئے، جبکہ سیکرٹری یاسین بھکبا  نے شکریہ ادا کیا۔  پروگرام کی نظامت آئیٹا وجے پور کے ضلعی صدر  محمد عمر شیخ نے کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

کرناٹکا میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی پر اُٹھےسوال

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران حفاظتی حصار کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس دوران، ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سدارامیا کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تاہم، نوجوان کو ...

ٓٓ"وقف بل واپس لو "۔وقف ترمیمی بل 2024کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاج

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی جانب سے وقف بچاؤ تحریک کے ایک حصے کے طور پر13ستمبر 2024کو منگلورو،ہاویری اور بنگلوروسمیت متعدد اضلاع میں "وقف بل واپس لو"کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اور افسران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ...

بی جے پی ایم ایل اے یتنال نے راہول گاندھی کو لے کر دیا متنازعہ بیان ؛ پوچھا کہ ان کے آباء و اجداد مسلمان تھے یا عیسائی ؟

کرناٹک کے وجے پورہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے یتنال نے ہفتے کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے برہمن ہونے کے دعوے پر سوال اٹھا کر ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں راہول گاندھی کی ذات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا، جس سے سیاسی حلقوں ...

کرناٹک کے چکمنگلور میں خاتون نے ڈاکٹر کاکالر پکڑ کر ماری چپل، پورے اسٹاف نے کیا کام بند، مچا ہنگامہ

کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔

بنگلور : رام نگر میں گنیش پنڈال سے بچی کے اغوا کی کوشش کو نوجوانوں نے بنایا ناکام؛ فوری حرکت میں آجانے سے لڑکی کی بچ گئی جان

بنگلور کے قریب ضلع رام نگر میں   پیش آئے  ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک سات سالہ بچی کو گنیش پنڈال سے اغوا کر نے کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے  اُس وقت ناکام بنادیاجب پینڈال میں موجود قریب 25 نوجوان ایک ساتھ حرکت میں آگئے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، جس کے دوران اغوا کرنے والے ...